امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے دھان کی 16.36 فیصد زیادہ خرید کی گئی
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن میں 662.40 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن میں تقریبا 96.09 لاکھ کسان مستفید ہوئے
اب تک 309347.50 میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی سرکاری خرید کی گئی
آندھرا پردیش میں سرکاری ایجنسیوں نے ربیع 21-2020 کے دوران ایم ایس پی پر 37.85 میٹرک ٹن چنا کی خرید کی
ایم ایس پی کی قدر پر 26715.65 کروڑ روپے مالیت کی 9171626 کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں
Posted On:
26 FEB 2021 8:39PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 26، فروری ، 2021 : موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران حکومت نے اپنے موجودہ کم سے کم قیمت (ایم ایس پی) کی منصوبوں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پر خریف 21-2020 فصلوں کی خرید جاری رکھی ہے، جیسا کہ پچھلے سیزن میں کیا گیا تھا۔
پنجاب، ہریانہ، اترپردیش ، تلنگانہ، اترا کھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھرا پردیش ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، بہار، جھار کھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تری پورہ ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خرید کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، اس کے تحت 25 فروری 2021 تک 662.40 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی جا چکی ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں کی گئی 569.25 لاکھ میٹرک ٹن خرید کے مقابلے 16.36 فیصد زیادہ ہے۔ دھان کی کُل خرید یعنی 6626.40 لاکھ میٹرک ٹن میں سے تنہا پنجاب کا تعاون 202.82 لاکھ میٹرک ٹن ہے، جو کہ کُل خرید کا 30.61 فیصد ہے۔
موجودہ وقت میں جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے تحت سرکاری خرید کے تحت 125062.42 کروڑ روپے قیمت کے دھان کی خرید کی گئی اور اس سے تقریبا 90.09 لاکھ کسان مستفید ہوئے۔
اس کے علاوہ ریاستوں سے موصولہ تجویز کی بنیاد پر خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر ، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش ، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں سے سہارا قیمت اسکیم (پی ایس ایف) کے تحت 51.92 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خرید کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ آندھرا پردیش ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرال ریاستوں سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (12 ماسی فصل) کی خرید کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے متعلقہ ریاستی سرکاروں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر گجرات، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ اور تمل ناڈو ریاستوں سے 29.08 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خرید کو منظوری دی گئی۔ اگر نوٹیفائیڈ فصل مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں بازار کی شرحیں ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں، تو ریاست کی نامزد خرید ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بی ایس ایس کے تحت دلہن تلہن اور کھوپرا فصل کی خرید کی تجاویز کی وصولی پر بھی منظوری دی جائے گی، تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ کئے گئے ایم ایس پی پر سیدھے ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کی جاسکے۔
موجودہ خریف سیزن میں 25 فروری 2021 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 309347.50 میٹرک ٹن مونگ، ارڈ، تور، مونگ پھلی کی پھلی اور سویا بین کی خرید ایم ایس پی قدر کی ہے۔ اس خرید سے تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان کے 167782 کسانوں کو 1666.07 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ ربیع 21-2020 کے دوران آندھرا پردیش میں 23 کسانوں سے 37.85 میٹرک ٹن چنا خریدا گیا۔ جس کی کم سے کم قیمت 0.19 کروڑ روپے ہے۔
اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خرید کرناٹک اور تمل ناڈو ریاستوں سے کی گئی ہے۔ اس دوران 3961 کسانوں کو مستفید کرتے ہوئے 25 فروری 2021 تک ایم ایس پی قدر پر 52 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ کھو پرا اور ارڈ کی فصل کے لئے زیادہ تر پیدا کرنے والی اہم ریاستوں میں ایم ایس پی پر یا پھر اس سے اوپر کی شرح پر بھگتان کیا جا رہا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی سرکاریں دلہن اور تلہن فصلوں کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے طے مدت سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظام کر رہی ہیں۔
ایم ایس پی منصوبے کے تحت ہی پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں سے کپاس کی خرید کا کام بھی کامیابی سے جاری ہے۔ تاریخ 25 فروری 2021 تک 1896658 کسانوں سے 26715.65 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر پر کپاس کی 9171626 گانٹھوں کی خرید کی جا چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ج ق ۔ ق ر )
U.NO. 3473
(Release ID: 1710047)
Visitor Counter : 108