وزارت دفاع

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے خام دھات کے ساتھ جامع خام مال تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیا

Posted On: 04 FEB 2021 7:50PM by PIB Delhi

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور مشر دھاتو نگم لمیٹڈ (مدھانی) نے مورخہ 4 فروری، 2021 کو بنگلورو میں ایرو انڈیا 2021 کے دوران کمپوزٹ راء میٹریل کی تعمیر اور پیداوار کے لیے مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب  کمپوزٹ راء مٹیریئل کے لئے اس قسم کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس ایم او یو پر ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل ) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر  جناب آر مادھون اور مشر دھاتو نگم لمیٹڈ (مدھانی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس کے جھا نے دیگرسینئر اہلکاروں کی موجودگی میں دستخط کئے۔

جناب آر مادھون نے کہا کہ کمپوزٹ ایک ایسا شعبہ ہے، جہاں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل )، کمپوزٹ کچے مال میں شعبہ میں تعاون کرے گا۔ یہ بنیادی طور پر ہلکے جنگی طیارہ  ( ایل سی اے)، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ)، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (ایل یو ایچ) جیسے پلیٹ فارموں میں پری –پیگس کے طور پر استعمال ہونے والے مادے ہیں، جنہیں فی الحال درآمد کیا جاتا ہے۔

مِدھانی کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر (سی ایم ڈی) جناب ایس کے جھا نے کہا کہ کمپوزٹ مٹیریئل کے شعبے میں یہ بڑا قدم ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل )نہ صرف فرنٹ لائن  ایئر کرافٹ پروڈکشن کا دھیان رکھ رہی ہے، بلکہ  را ء مٹیریئل کے شعبے میں بھی سرگرم ہے۔ طیارہ سے متعلق  موا د کے لئے مختلف قسم کے پری –پیگ ( کاربن، ارمِڈ، گلاس ٹائپس وغیرہ) کے لئے کوئی مساوی تصدیق شدہ ہندوستانی منظور کردہ ؍ قابل سپلائر نہیں ہے۔ اس سے غیر ملکی آلات  بنانے والوں ( او ای ایم) پر انحصار  پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ آتم نربھر بھارت ’’ پہل کے موافق شراکت داری کےذریعے بھارت میں اس قسم کے پِری- پیگ کی ترقی اور تعمیر کےلئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپوزٹ مٹیریئل کا استعما ل خاص طو ر سے ایرو اسپیس میں ، خاص کر جنگی طیارہ ؍ ہیلی کاپٹر کے لئے موجود رہے گا اور بڑھے گا، کیونکہ دھات کے خام مواد کے مقابلے اس کے مفاد پوشیدہ ہیں۔ اس کے علاو ہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) ، ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) اور نیشنل ایرو اسپیس لیباریٹریز (این اے ایل) سمیت دیگر ایرو اسپیس اور دفاعی پروگراموں کےلئے بھی کسی قسم کے آلات کی ضرورت ہے۔

*************

ش ح ۔ق ت۔  ک ا

U. No. 3461



(Release ID: 1710011) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Manipuri