مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
نریلہ میں فلائی اوور و آر او بی کا افتتاح
نریلہ اور بوانہ کے درمیان بہتر کنکٹیویٹی کے لئے آر او بی
علاقے میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کم کی جائے گی
Posted On:
06 APR 2021 2:56PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،06 اپریل / ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ورچوول طریقے سے نریلہ میں فلائی اوور و آر او بی کا افتتاح کیا ۔ اِس موقع پر دلّی کے لیفٹننٹ گورنر جناب انل بیجل اور شمال مشرقی دلّی کے ایم پی جناب ہنس راج ہنس بھی موجود تھے ۔ تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا اور دلّی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر جناب انوراگ جین بھی موجود تھے ۔یہ فلائی اوور و آر او بی دلّی کی بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے لئے بنائی گئی اسکیم کے مطابق ہے اور جس میں نریلہ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔
اس آر او بی سے آنے والے وقت میں شمال مشرقی دلّی کے رہائشی اور صنعتی مرکز بننے والے گھنی آبادی والے نریلہ اور بوانہ کے درمیان کنکٹیویٹی بہتر ہو گی ۔ اس علاقے میں بھیڑ بھاڑ کا مسئلہ رہتا تھا کیونکہ راستے میں ریلوے پھاٹک سے رکاوٹ آ رہی تھی ۔ اس راستے سے یومیہ 150 ریل گاڑیاں گزرتی ہیں اور یہ پھاٹک کم ہی وقت کے لئے کھل سکتا ہے ۔ اس ریلوے پھاٹک سے 80000 کاریں گزرتی ہیں ، جس کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ مصروف ریلوے کراسنگ میں سے ایک ہے ۔ آر او بی کے سیدھے حصے کی لمبائی 1680 میٹر ہے اور اس کی تعمیر میں 389 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔ یو ڈی ایف کی 80 فی صد حصہ داری اور ڈی ڈی اے کی 20 فی صد حصہ داری کے ساتھ ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کے شہری ترقی کے فنڈ ( یو ڈی ایف ) سے ، اِس پروجیکٹ کے لئے رقم فراہم کی گئی ہے ۔
نریلہ کو ترقی کا ایک بنیادی علاقہ مانا گیا ہے اور ڈی ڈی اے ، دوارکا کی طرز پر اِسے ترقی دینے کے لئے عہد بستہ ہے ۔ ڈی ڈی اے کے 22-2021 ء کے سالانہ بجٹ میں اخراجات کا ایک اہم زمرہ نریلہ سب سٹی کو فروغ دینے کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ جیسے ڈی ایم آر سی کے میٹرو لائن فیز –IV کے لئے ، جو رِٹھالا – بوانہ – نریلہ کاریڈور کے لئے ہے اور این ایچ اے آئی کے ذریعے یو ای آر – II کی راہداری کی تعمیر کے لئے رقم مختص کی گئی ہے ۔ ڈی ڈی اے ، نریلہ میں مختلف رہائشی پروجیکٹوں پر بھی کام رہا ہے ۔
آر او بی نریلہ کی کچھ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :
- نریلہ میں ڈی ڈی اے نے شہری توسیعی سڑک – I پر ایک روڈ اوور برج ( آر او بی ) اور فلائی اوور تعمیر کیا ہے ، جو این ایچ – 44 تک تقریباً 2.5 کلو میٹر ہے اور یہ این ایچ – 44 کو ( جی ٹی کرنال روڈ ) اور بوانہ - اوچنڈی سڑک سے جوڑتا ہے ۔
- این ایچ – 44 سے اوچنڈی تک یو ای آر – I کی 10.6 کلو میٹر کی پٹی مکمل کر لی گئی ہے ۔ یو ای آر – I کو آخر کار این ایچ – 8 سے ملایا جائے گا ۔ اس راہداری کی صلاحیت میں اضافے کے لئے یو ای آر – I کو این ایچ – 44 سے مغربی یمنا کینال تک سگنل سے پاک بنانے کا منصوبہ ہے ، جس کے لئے اہم مقامات پر یو ٹرن بنائے جائیں گے ۔
- روڈ اوور برج میں دو علیحدہ علیحدہ 25.5 میٹر والی سڑکیں ہیں ، جن میں تین – تین لین ہیں اور یہ لین بس سائیکل ٹریک افادیت کے کاریڈور اور فٹ پاتھ وغیرہ پر مشتمل ہیں ، جو رنگین کنکریٹ سے بنائے گئے ہیں ۔
- یہ پُل آر سی سی کے ستونوں ، پہلے سے تیار کردہ گرڈرس ، 735 میٹر طویل سلیب اور 945 میٹر طویل آر ای والس کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے ۔
- تقریباً 200 ہشت پہلو ستون لگائے گئے ہیں ، جن میں توانائی کی بچت والی ایل ای ڈی لائٹ لگائی گئی ہیں تاکہ رات میں پل پر یکساں روشنی فراہم کی جا سکے ۔
- مسافروں کی رہنمائی کے لئے دونوں جانب اوور ہیڈ کے علامتی بورڈ لگائے گئے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ پل پر سائیڈ بورڈ بھی لگائے گئے ہیں ۔
- آر او بی سے بارش کے پانی کو نکالنے کے لئے رین واٹر ہارویسٹنگ ڈھانچے کے ساتھ پانی کی مناسب نکاسی کے لئے بھی بندوبست کئے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 06.04.2021 )
U. No. 3438
(Release ID: 1709948)
Visitor Counter : 223