وزارت دفاع

ایرو-انڈیا 2021 کا شاندار آغاز


ایرو انڈیا بھارت کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ  کرے گی  : وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ

شائقین نے قابل تحریک کرتب کا لطف اٹھایا

55 سے زیادہ ملکوں کے نمائندوں اور 540 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت

Posted On: 03 FEB 2021 6:45PM by PIB Delhi

ایشیا کی سب سے بڑی ایرو اسپیس اور دفاعی نمائش ایرو-انڈیا 2021 کی افتتاحی تقریب  03 سے 05 فروری 2021 کے درمیان فضائیہ کے اسٹیشن ، یلہنکا، بنگلورو میں منعقد کی جارہی ہے۔ ا س سال ایرو –انڈیا 2021 کا انعقاد ہائیبرڈ موڈ میں کیا گیا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ شراکت داری  اور حوصلہ افزائی کے لئے ساتھ ہی ورچوئل نمائش لگائی گئی ہے۔ کارروائی کا افتتاح کرتے ہوئے سکریٹری  (ڈفینس پروڈکشن) جناب راج کمار نے موجود لوگوں  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پوری طرح سے کووڈ کے مطابق ایرو اور دفاعی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے اس دوران وہاں موجود 55 سے زیاد ہ ملکوں کے سفرا اور نمائندوں کے تئیں شکریہ ادا کیا۔ جناب راج کمار نے کہا کہ ایرو- انڈیا 2021 میں بڑی تعداد میں شریک دنیا بھر کے لوگوں کے مثبت رویہ اور بھارت کی صلاحیتوں میں دنیا کی نئی دلچسپی کو طاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایروانڈیا 2021 خیالات کے تبادلے اور ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں شراکت داری کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ انہوں نے ایروانڈیا 2021 کے دوران ہونے والے پروگرام کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں جس میں چیف آف ایئراسٹافس کانکلیو ، بندھن تقریب  اور انڈیا پولین شامل ہیں۔

بعد میں وزارت دفاع نے ہلکے جنگی طیارہ تیجس کی تعمیر کے لئے معاہدے سے متعلق دستاویزات ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کو پیش کیں۔  ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجننگ ڈائرکٹر جناب آر مادھون نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ہلکے جنگی طیارہ (ایل سی اے) تیجس کا ماڈل پیش کیا ۔ اس کے بعد طیارہ کے سفر پر ایک مختصر فلم کی اسکریننگ کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایروانڈیا 2021 میں دنیا بھر کے نمائندوں کی موجودگی پر خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ایرو اسپیس اور انجینرئنگ فرموں کے ذریعہ  برسوں میں تیار موجودہ سپلائی چین اور آسان عمل اور سنگل ونڈو نکاسی نظام کے ساتھ ایک سرمایہ کار کے موافق حکومت کرناٹک کو صنعت کے لئے ایک پرکشش منزل بناتی ہے۔ انہوں نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا  کا ایرو انڈیا 2021 کے انعقاد میں مکمل تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ایروانڈیا 2021پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ نمائش دفاعی اور ایرو اسپیس شعبے میں ہمارے ملک کے ذریعہ فراہم کی جانے والی عظیم صلاحیت اور متنوع مواقع کو ظاہر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  ساتھ ہی یہ ایک ورچوئل نمائش کے ساتھ دنیا کی پہلی ہائی برڈ ایرو اور دفاعی نمائش ہونے کا وعدہ کرتی ہے جس سے یہ حقیقت میں ڈیجیٹل اور عالمی واقعہ بن گئی ہے۔

وزیر دفاع نے عالمی برادری میں بڑھتی ہوئی امید کی تعریف کی جو 80 غیرملکی کمپنیوں اور وزرائے دفاع، نمائندوں ، فوجی سربراہوں  اور 55 سے زیادہ ملکوں کے افسران سمیت 540 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ زیادہ مانگ ، بڑھتے ہوئے اختراع، معقول پالیسیوں اور سیکٹر کے پختہ ایکو سسٹم کے ‘‘ سنگم’’ کے ذریعہ بھارت دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے میں انکوکھا موقع فراہم کرتا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت اگلے سات برسوں میں فوجی  تجدیدکاری پر 130 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو مینوفیکچرنگ اور پیچیدہ دفاعی پلیٹ فارموں کے ساتھ ملک کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے قدم اٹھائے گئے ہیں جو آتم نربھر پالیسی کا مرکز بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹومیٹک روٹ سے دفاعی شعبے میں راست بیرونی سرمایہ کاری کو 74 فیصد اور سرکاری روٹ سے 100 فیصد تک بڑھایا تھا۔ 2014 کے بعد سے حکومت کے ذریعہ کی گئی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ  درآمد ، راست غیرملکی سرمایہ کاری اور آف سیٹ ڈسچارج کے لئے موافق نظام بنائیں گے۔ دفاعی خرید سے متعلق پالیسی 2020 میں  سرمایہ جاتی خرید کی نئی شروعات  (بھارت میں عالمی مینوفیکچر کی خرید) زمرے میں غیرملکی فروخت کنندگان سے آلات کی یک مشت خرید اور بھارتی معاون کمپنی ، جوائنٹ وینچر یا بھارتی ایجنسی کے توسط سے گھریلو تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم کے ذریعہ ملک کی دفاعی فورسز کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بڑی تعداد میں گھریلو دفاعی آلات تیار کئے گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے مقصد سے کی گئی اصلاحات کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ۔ بھارت 2019 میں 77ویں مقام سے اٹھ کر عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ  بزنس رینکنگ میں 63  ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں کئی مدوں کے لئے صنعتی لائسنسنگ  کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔ پچھلے 06 سال میں 500 سے زیادہ کمپنیوں نے اب ڈیفنس لائسنس لے لئے ہیں جو ان کی تعداد کا دوگنا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے حکومت ہند کی مختلف پہل کا فائدہ اٹھانے اور  مینوفیکچرنگ اکائیوں کے قیام کے لئے دنیا بھر کے کاروباری حلقے کے لیڈروں کو مدعو کیا ۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایرو انڈیا 2021 میں انڈیا پویلین روٹری ونگ سسٹم کے مختلف پہلووں سے جڑی بھارت کی ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ سپلائی چین  کی نمائش کرے گا۔ وزیر دفاع نے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ ایچ اے ایل کو بھارتی فضائیہ کے لئے 83 نئے ملک کی ایل سی اے-تیجس ایم کے 1 اے کے لئے آرڈر موصول ہوئے جس کی قیمت 48000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے جو کہ آج تک کا سب سے بڑا ‘میک ان انڈیا دفاعی معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5000 سے زیادہ سرگرم اکائیوں سے بنے مضبوط اور متنوع انتہائی چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانہ صنعت کے شعبے کے ساتھ بھارت میں اپنے کئی دوست ملکوں کے لئے دفاعی سازوسامان کا قابل اعتبار سپلائر بننے کی صلاحیت ہے۔

وزیر دفاع نے سرکاری طور اور پرائیویٹ شعبے کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ بھارت کو دفاعی شعبے میں ڈیزائن سے لے کر پروڈکشن تک دنیا کے سب سے بڑے ملکوں میں سے ایک بنانے کے نظریہ کو مشترک کیا۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھرتا اور برآمد کے دوہرے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہم نے 175000 کروڑ روپئے کا کاروبار حاصل کرنے کا نشانہ رکھا ہے  جس میں 2024 تک ایرو اسپیس اور دفاعی سازوسامان اور خدمات میں 35 ہزار کروڑ روپئے کی برآمد شامل ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ملک کی سرحد سے الگ بھارت کے مفادات کو تسلیم کیا اور کہا کہ قدرتی آفات اور سیکورٹی کے چیلنجوں کے وقت میں

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

U-3425

ش ح۔   ف ا ۔  م ص



(Release ID: 1709839) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil