خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بچوں کے تحفظ کی مربوط اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2021 5:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 فروری / 2021
خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت نے بچوں کی دیکھ بھال کے سبھی اداروں(سی سی آئی) کی میپنگ اور جائزے کے عمل کا کام انجام دیا ہے تاکہ ملک بھر میں (جووینائل جسٹس) (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ)کے ایکٹ2015/2000 کے تحت اداروں کے رجسٹریشن اور اسٹیٹس ضابطوں اور معیارات کو سمجھا جاسکے اور اعداد وشمار کاتجزیہ کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل د ی جاسکے۔ مذکورہ کمیٹی نے 13 ستمبر 2018 کو اپنی سفارشات کے ساتھ ایک حتمی رپورٹ پیش کی تھی جو وزارت کی ویب سائٹ www.wcd.nic.in پر دستیاب ہے۔
وزارت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشکل حالات میں بچوں کی مدد کرنے کی خاطر امبریلا انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز اسکیم کے تحت مرکزکی طرف سے چلائی جانے والی بچوں کے تحفظ اور خدمات سے متعلق اسکیم(سی پی ایس) نافذ کی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت نے نے واتسلیہ مشن کاتصور پیش کیا ہے تاکہ متعلقہ معذور بچوں کی مشکلات کا جامع طور پر ازالہ کیاجاسکے۔
چائلڈ پروٹیکشن سروسز (سی پی ایس) کے تحت پچھلے تین برسوں کے لئے خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
رقم۔( لاکھ روپے میں)
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
|
52469.95
|
73451.70
|
74546.32
|
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹوں کے مطابق1.8.2019 سے 1.8.2020 تک جوینائل جسٹس 2015( سی پی سی) دفعات کی عدم عمل آوری کے سبب 436 ادارے بند کردیئے گئے۔
ریاستوں سے پہلی اطلاعات کے مطابق جے جے ایکٹ 2015 کے تحت 15.07.2020 تک/ 7275 (سی سی آئیز) رجسٹر کئے گئے۔ بچوں اور خواتین کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے یہ جانکاری آج لوک سبھا میں دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ر۔ ر ض
U- 3414
(ریلیز آئی ڈی: 1709801)
وزیٹر کاؤنٹر : 123