وزارت خزانہ

کسٹمز افسران نے 21 لاکھ مور کے پر ضبط کئے

Posted On: 19 MAR 2021 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 5  اپریل2021

ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد آئی سی ڈی تغلق آباد ایکسپورٹ شیڈ کے افسران نے ایک کنٹینر کو پکڑا جس میں مور کے پر لے جائے جارہے تھے۔ یہ واقعہ سولہ مارچ 2021 کو پیش آیا۔ یہ کھیپ کارڈ بورڈ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی، جن پر لکھا تھا ’پلاسٹک کے لچکدار پائپ‘ ضبط شدہ مور کے پروں کی مقدار اندازاً 2565 کلو گرام (اندازاً 21 لاکھ تعداد میں) ہے۔

یہ اشیا کسٹمز ایکٹ 1961 کے سیکشن 110 کے تحت سولہ مارچ 2021 کے میمو کے ذریعے ضبط کی گئیں، کیونکہ برآمداتی پالیسی 20-2015 کے مطابق اس کی برآمدات ممنوع ہیں اور انہیں کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت یا جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے ایکٹ 1972 کی دفعات کے تحت ضبط کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

...............................................................

   ش ح،ع س، ع ر

                                                                                                                U-3410



(Release ID: 1709777) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi