بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے 58 واں قومی بحری دن منایا


5 اپریل کو قومی بحری دن منایا جاتا ہے

بھارت بدل رہا ہے، بھارت آگے بڑھ رہا ہے، نیا بھارت تعمیر ہو رہا ہے جس طرح ہم ماضی میں بحری قائد تھے، ایک بار پھر بھارت بحری شعبے کے ذریعے دنیا کی قیادت کرے گا: جناب منڈاویا

Posted On: 05 APR 2021 6:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 5 اپریل: بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ممبئی سے لندن جانے والے پہلے بھارتی فلیگ مرچنٹ جہاز ایس ایس لویلٹی (میسرز سندھیا اسٹیم نیوی گیشن کمپنی کی ملکیت) کے 5 اپریل 1919 کو پہلے سفر کی یاد میں 58 واں قومی بحری دن منایا۔ اس قومی بحری دن کا موضوع بھارت سرکار کی آتم نربھر بھارت کی پہل سے ہم آہنگ 'کووڈ-19 سے آگے پائیدار جہاز رانی' ہے۔

قومی بحری دن کے موقع پر بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویا نے بحری برادری کو مبارکباد پیش کی اور کووڈ وبا کے دوران ان کے کردار اور محنت، جوش و خروش اور جرات کو سراہا۔ جناب منڈاویا نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم کی جانب سے شروع کیا گیا حالیہ میری ٹائم انڈیا وژن 2030 بھارت کے بحری شعبے کے لیے اگلے عشرے کا جامع وژن پیش کرتا ہے اور فوکس اپروچ کے ساتھ بھارت کا بحری شعبہ جلد ہی مستحکم، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور آتم نربھر بن جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G56M.jpg

جناب منڈاویا نے مثبت مشاہدے کے ساتھ اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت بدل رہا ہے، بھارت آگے بڑھ رہا ہے، نیا بھارت تعمیر کیا جا رہا ہے،  جس طرح ہم ماضی میں بحری شعبے میں سب سے آگے تھے، ایک بار پھر اس شعبے کے ذریعے بھارت دنیا کی قیادت کرے گا۔"

جناب منڈاویا نے 58 ویں قومی بحری دن کے موقع پر ایک ای میگزین کا اجرا کیا اور نیشنل میری ٹائم ڈے جشن کمیٹی کے ذریعے قائم کردہ ایوارڈ تقسیم کیے۔ کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آف شپنگ کر رہے ہیں۔

بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن نے کہا کہ کووڈ کے دور میں بحری برادری نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت پالیسیوں میں ترقی پسند تبدیلیاں لانے کے لیےدن رات کام کر رہی ہے تاکہ بھارت کو بحری برادری میں قائدانہ مقام حاصل ہو سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024H44.jpg

اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران، ڈائریکٹر جنرل شپنگ، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کے افسران، پورٹ کے حکام اور میری ٹائم کمیونٹی کے نمائندے ویڈیو کانفرنسنگ کے وسیلے سے موجود تھے۔

آپ اس تقریب کی ویڈیو اس لنک کے ذریعے ملاحظہ کرسکتے ہیں:

https://youtu.be/zFRQq1AhwzI

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 3403

 



(Release ID: 1709770) Visitor Counter : 201