ٹیکسٹائلز کی وزارت
بھارت کی کپڑا صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کیلئے حکومت نے میگا سرمایہ کاری ٹیکسٹائلس پارک (مترا) اسکیم کا اعلان کیا ہے
Posted On:
01 FEB 2021 5:14PM by PIB Delhi
نئی دلی،یکم فروری، حکومت نے کپڑا صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے، بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے ، روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے میگا سرمایہ کاری ٹیکسٹائلس پارک (مترا) اسکیم کی تجویز رکھی ہے۔ 22-2021 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ یہ برآمدات میں عالمی چمپئن بنانے کے لئے پلگ اور پلے سہولت کے ساتھ عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرے گی۔ مترا اسکیم پروڈکشن سے جڑی ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) کے علاوہ شروع کی جائےگی۔
میگا سرمایہ کاری ٹیکسٹائلس پارکس سے متعلق کپڑا اور خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ‘‘ (مترا) بھارتی کپڑا وزارت میں اہم تبدیلی لانے کی سمت میں گیم چینجر ہوگا۔ پروڈکشن سے متعلق ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کے ساتھ مترا زیادہ سرمایہ کاری او رروزگارکے مواقع میں اضافے کی راہ ہموار کرے گا۔ ’’
ایک دیگر ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ ‘‘ مترا کے توسط سے جدید ترین بنیادی ڈھانچے پر زور دینے سے ہمارے گھریلو مینوفیکچررس کو بین الاقوامی کپڑا بازار میں یکساں مواقع ملیں گے اور اس سے بھارت کپڑوں کی برآمد میں سبھی شعبوں میں عالمی چمپئن بننے کی راہ پر گامزن ہوگا۔’’
انسانوں کے ذریعے تیار ہونے والے کپٹروں میں لگنے والے خام مال پر ڈیوٹیز کو معقول بنانے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے نائلن چین کو پالسٹر اور دیگر انسانوں کے ذریعے تیار کئےجانے والے دھاگوں کے برابر لانے کا اعلان کیا۔ کپرو لیکٹم ، نائلن چپس، نائلن فائبر ا ور دھاگے پر بی سی ڈی شرح یکساں طو رپر 5 فیصد کم کرنے کا اعلان کرتےہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس قدم سے کپڑا صنعت ، انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں اور برآمدات کو بھی مدد ملے گی۔
*************
( ش ح ۔ف ا۔ ک ا)
U. No. 3388
(Release ID: 1709624)
Visitor Counter : 175