محنت اور روزگار کی وزارت

صحت کی خدمات ای ایس آئی سی کے تحت

Posted On: 15 MAR 2021 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4  اپریل2021

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) کارپوریشن نے ای ایس آئی اسکیم کی کوریج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح طبی سہولیات کے تحت صحت کی خدمات کو مرحلہ وار ملک کے تمام اضلاع تک پہنچایا جائے گا۔ مزید یہ کہ ای ایس آئی سے مستفید ہونے والوں کو خدمات کی فراہمی کے لئے نئی ڈسپنسریوں اور اسپتالوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے جو ایک جاری عمل ہے۔

 کم استعمال والے ای ایس آئی سی اسپتالوں کی صحت کی خدمات اب ای ایس آئی اسکیموں کے مستفید ہونے والوں کے علاوہ  ان لوگوں کو بھی حاصل رہین گی جن کا بیمہ نہیں ہوا۔

فیکٹریوں اور ای ایس آئی ایکٹ مجریہ  1948 کے تحت آنے والے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو ای ایس آئی سی سہولتہیں دی جاتی ہیں۔ یہ وہ ملازمیں ہیں جو ماہانہ  21000  روپے پاتے ہیں اور جو معذور ہیں وہ ماہانہ 25،000 روپے پاتے ہیں۔ ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو ای ایس آئی سی کوریج میں لانے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:۔

  • ای ایس آئی سکیم کو مکمل طور پر 389 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے جہاں یہ اسکیم جزوی طور پر مختلف مراکز پر دستیاب تھی۔ اس کے علاوہ یہ اسکیم  186 اضلاع تک بھی بڑھا دی گئی ہے جہاں یہ ضلعی صدر دفاتر اور ممتاز صنعتی مراکز میں یہ دستیاب ہے۔ اس کے نتیجے میں ای ایس آئی اسکیم  2015-16 میں جہاں 393 اضلاع میں نافذ تھی اب  575 اضلاع تک پھیل گئی ہے۔
  • جو کارخانے اور ادارے ای ایس آئی ایکٹ کے تحت نہیں آتے ان کی کوریج کے لئے وقتا فوقتا سروے ڈرائیو کی جاتی ہے۔
  • فیکٹریوں اور اداروں یا ملازمین کی کوریج نہ ہونے سے متعلق کارکنوں،  ٹریڈ یونینوں وغیرہ سے کسی قسم کی شکایت موصول ہونے پر ای ایس آئی  ایکٹ مجریہ 1948 کے تحت اور  مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) برائے محنت و روزگار جناب  سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

...............................................................

    ش ح،ع س، ع ر

                                                                                                                U-3371



(Release ID: 1709575) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Telugu , Malayalam