سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

پریس نوٹ

Posted On: 02 APR 2021 10:50PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،02 اپریل / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے سینٹرل موٹر وہیکل رولز -  1989 میں ترمیم اور موٹر وہیکل ( ترمیمی قانون ) 2019 کی دفعہ 28-4 ، 76 اور 77 ( جزوی ) کا احاطہ کرنےکی خاطر 31 مارچ ، 2021 ء کو ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے ، جس میں مندرجہ ذیل اہم پہلوؤں  کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

  • الیکٹرانک  فارم اور دستاویزات کا استعمال ( میڈیکل سرٹیفکیٹ  ، لرنر لائسنس  ، ڈرائیور  کے لائسنس  کا سرنڈر  ( ڈی ایل ) ڈی ایل کی تجدید ) ۔
  • آن لائن لرنر لائسنس  - لرنر لائسنس جاری کرنے کا پورا عمل آن لائن کر دیا گیا ہے ، جس میں درخواست دینے سے لے کر لرنر لائسنس  کی پرنٹنگ  تک شامل ہے ۔
  • ڈی ایل کی تجدید کے لئے اضافی مدت – لائسنس  کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے سے لے کر لائسنس  ختم ہونے  کی تاریخ سے ایک سال بعد تک ۔
  • نیشنل رجسٹر – ڈی ایل آر سی کے لئے قومی رجسٹر ( سرٹیفکیٹ  آف رجسٹریشن ) نافذ ہو گیا ہے ، جس میں تمام ریاستوں  کے ڈی ایل اور آر سی ختم ہو گئے ہیں ۔ اس سے ملک میں کہیں بھی اعداد و شمار  کو تا حال  بنانے میں مدد ملے گی ۔
  • ڈیلر پوائنٹ رجسٹریشن  - پوری طرح  تیار گاڑی  کی صورت میں گاڑی  کو معائنہ کے لئے  آر ٹی او میں پیش کرنے کی شرط کو ختم  کر دیا گیا ہے۔  اس سے رجسٹریشن  کے عمل میں آسانی ہو گی ۔
  • رجسٹریشن  کے سرٹیفکیٹ  کی تجدید   60 دن پیشگی ممکن ہو گی ۔
  • 6 مہینے کا عارضی رجسٹریشن  30 دن کی توسیع کےساتھ ( گاڑی کی باڈی  تیار کرنا وغیرہ ) – 6 ماہ میں ایک مہینے کی توسیع کی گئی ہے  ، جس سے چیسز خریدنے والے مالکان کو  گاڑی کی باڈی بنوانے   میں سہولت ہو گی ۔
  • ٹریڈ سرٹیفکیٹ   اب الیکٹرانک شکل میں بھی ممکن ہو گا ۔
  • گاڑی  کا الٹریشن    ، ریٹرو فٹمنٹ  اور  ایڈیپٹیڈ  گاڑیاں – گاڑیوں  کا الٹریشن  اور ریٹرو فٹمنٹ  کے پورے عمل کو قانونی  فریم ورک  کے تحت لایا گیا ہے  ، جس میں الٹریشن  یا ریٹرو فٹمنٹ  کرنے والی مجاز  ایجنسیوں  یا ورک شاپس  اور مالکان  پر ذمہ داری  عائد  کی گئی ہے ۔ اس سے گاڑیوں کے تحفظ  اور قانون کے ضابطوں  پر عمل آوری   کو یقینی بنایا جا سکے گا ۔
  • الٹریشن والی گاڑیوں کا انشورنس ممکن ہو گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 02.04.2021  )

U. No. 3323

 



(Release ID: 1709419) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi