کارپوریٹ امور کی وزارتت
کارپوریٹ امور کی وزارت نے مالی سال 2020-21 میں 1.55 لاکھ کمپنیوں کے قیام کا اندراج کیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے
مالی سال 21-2020 کے دوران 42 ہزار 186 لیمیٹیڈ لائبلٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کمپنیاں قائم ہوئیں جو سال میں 17 فیصد اضافہ ہے
Posted On:
01 APR 2021 6:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اپریل: کارپوریٹ امور کی وزارت نے مالی سال 21-2020 کے دوران 1.55 لاکھ کمپنیوں کے قیام کا اندراج کیا ہے۔ مالی سال 20-2019 میں 1.22 لاکھ نئی کمپنیاں درج کی گئی تھیں۔ اس طرح مالی سال 2020-21ء میں انکارپوریشن میں 27 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔ محدود ذمہ داری شراکت داری (ایل ایل پی) والی 42186کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔ یہ پچھلے سال کے 36176 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں کووڈ-19 کی وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر یہ ترقی اہم ہے۔
حکومت کی کاروبار میں تسہیل کی مہم کے ایک حصے کے طور پر کارپوریٹ امور کی وزارت نے متعدد اقدامات کیے ہیں جن کے ذریعے بھارت میں کاروبار شروع کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور وقت اور لاگت میں کمی آئی ہے۔ سینٹرل رجسٹریشن سینٹر (سی آر سی) نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تا کہ کمپنیوں اور ایل ایل پیز کو انکارپوریٹ کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مدد کی جا سکے۔
کارپوریٹ امور کی وزارت نے فروری 2020 میں ایس پی آئی سی ای پلس فارم کا آغاز کیا تھا۔ اس کے تحت مرکزی حکومت کی تین وزارتوں/ محکموں (کارپوریٹ امور کی وزارت، وزارت محنت اور وزارت خزانہ کے محکمہ مالیات) اور تین ریاستوں (مہاراشٹر، کرناٹک اور مغربی بنگال) کی دس الگ الگ خدمات کو مربوط کیا گیا تھا جو اس طرح ہیں:
- نام ریزرویشن
- کمپنی کا قیام
- ڈائریکٹر شناختی نمبر
- ای پی ایف او رجسٹریشن نمبر
- ای ایس آئی سی رجسٹریشن نمبر
- پین
- ٹین
- مہاراشٹر،کرناٹک اور مغربی بنگال کی ریاستوں کے لیے پرفیشنل ٹیکس رجسٹریشن نمبر
- بینک اکاؤنٹ نمبر
· جی ایس ٹی این نمبر (اختیاری بنیاد پر)
کارپوریٹ امور کی وزارت انضباطی ماحول کو تبدیل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے اور حال ہی میں اس نے کاروبار میں آسانی کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، جیسے:
- چھوٹی کمپنیوں کی تعریف پر نظر ثانی،جس سے تقریباً دو لاکھ کمپنیوں پر تعمیل کا بوجھ کم ہوا ہے۔
- کمپنی کے قیام کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے مجاز سرمائے تک صفر ایم سی اے فیس ۔
- یک نفری کمپنیوں کے قیام کا فروغ۔
· کمپنیز قانون کے تحت تکنیکی اور طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کو مجرمانہ سرگرمی کے دائرے سے ہٹانا۔
***
ش ح – ع ا – م ف
U. No. 3298
(Release ID: 1709165)
Visitor Counter : 180