الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
چھ مہینے میں 39.81 کروڑ سے زیادہ ای –انوائس بنائے گئے
Posted On:
01 APR 2021 5:37PM by PIB Delhi
اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) داخل کرنے کے معاملے میں ای –انوائس سسٹم ایک بڑے تبدیلی کے ذریعہ بنی ہے۔پچھلے چھ مہینے کا سفر اس نے کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا ہے۔ اس مدت میں 88000 سے زیادہ کاروباریوں کے ذریعہ 39.81 کروڑ سے زیادہ ای –انوائس تیار کئے گئے۔اس لین دین میں 47لاکھ سے زیادہ پانے والے شامل ہیں جنہیں انپٹ ٹیکس کریڈٹ آسانی سے حاصل ہو سکے گا۔ 31مارچ 2021 کو 37.42لاکھ ای –انوائس بنائے گئے جو پچھلے 6مہینوں میں ایک دن میں بنائے گئے سب سے زیادہ ای-انوائس ہیں۔
سالانہ 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کےلئے ای-انوائس سسٹم کو لازمی بناتے ہوئے اس کی شروعات یکم اکتوبر 2020 کو کی گئی تھی۔ اس کے بعد یکم جنوری 2021سے 100کروڑ سے لے کر500کروڑ روپے تک کا سالانہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں کےلئے لین دین کرنے پر ای –انوائس ضروری بنا دیا گیا۔ سرکاری حکم کے مطابق اب یکم اپریم 2021 سے سالانہ 50کروڑ سے لے کر 100 کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کےلئے بھی اسے لازمی بنا دیا گیا ہے۔
قومی انفارمیشن سینٹر (این آئی اے سی)نے ان ٹیکس دینے والوں کو ای-انوائس رجسٹر پورٹل (آئی آر پی) سے جوڑنے میں مدد کی ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ان ٹیکس دینے والوں کےلئے ای –انوائس بنانے کے عمل کو سنبھالنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہوچکا ہے۔
ای چالان اعدادو شمار لاکھ میں
این آئی سی نے ٹیکس دینے والوں کو آئی آر پی ( انوائس رجسریشن پورٹل)کا ای –انوائس بنانے کےلئے استعمال کرتے وقت ہونے والی عام پریشانیوں کے بارے میں مطلع کرانے کےلئے فعال قدم اٹھائے ہیں۔اس طرح کی غلطیوں کا پتہ لگاکر ٹیکس دینگ والوں کو روزانہ اس بارے میں ای میل یا ٹیلی فون کر کے معلومات دی جاتی ہے۔ ٹیکس دینے والے اس دقت کا نوٹس لے کر اپنی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ان غلطیوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔
اے پی آئی پر مبنی ای –انوائس بنانے کےعلاوہ این آئی سی نے ٹیکس پیئرس کےلئے این آئی سی –جی ای پی پی آلات کے طورپر آف لائن ایکسل پر مبنی آئی آر این اور پرنٹنگ ٹول کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن ٹیکس دینے والوں کو ای –انوائس کی تفصیل درج کرنے، این آئی سی آئی آر پی پورٹل پر اسے اپلوڈ کرنے کےلئے فائل تیار کرنے،آئی آر این (انوائس کے ضمن میں تعداد) کو کیوآر کوڈ کے ساتھ ڈاؤنلوڈکرنے اور ای –انوائس کو کیو آر کوڈ کے ساتھ پرنٹ کرنے میں مدد کررہا ہے۔
کاروبار کو آسان بنانے میں مدد کرنے کے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے این آئی سی نے ایک اور نئے آلات تیار کئے ہیں جن کی مدد سے ٹیکس پیئرس موبائل اور ویب پر مبنی فارم کا استعمال کرکے ای –انوائس تیار کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ ای –انوائس بنانے میں چھوٹے ٹیکس پیئرس کو مدد کرے گا۔ یہ ایپ فی الحال تجزیاتی دور میں ہے اور جلد ہی جاری کردیا جائےگا۔
*******
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:3293
(Release ID: 1709159)
Visitor Counter : 175