محنت اور روزگار کی وزارت

محنت اور روزگار کی وزارت نے  او ایس ایچ  اور ڈبلیو یو سی کوڈ 2020 کے  معیارات قائم کرنے کے لئے  ایک خصوصی  ماہرین کی کمیٹی کو قیام کیا

Posted On: 01 APR 2021 1:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1اپریل 2021/آکیوپیشنل (پیشہ ورانہ تحفظ) صحت اور کام کی حال(او ایس ایچ اور ڈبلیو سی)کووڈ2020 کو 13 الگ الگ محنت قوانین کو   شامل کرکے اور اداروں میں  آکیوپیشنل تحفظ، صھت اور کام کی نوعیت  کو ریگولر کرنے  والے قانونوں کو  آسام بنانے کے بعد  نافذ کیا گیا ہے ۔

مرکزی حکومت نے  ایک خصوصی کمیٹی کا  قیام کیا ہے، جو  سرکاری اور پرائیوٹ  شعبوں کے  کارخانوں،  بندرگاہوں کے ڈاک ، دیگر  تعمیری مقامات پر حفاظت ، صحت اور کام کرنے کے حالات کے  موجودہ ضوابط   اور قوانین کا   جائزہ لے گی۔

اس کے تحت  فیکٹریز اور  ڈاک ورکس  (کارخانہ اور  بندرگاہ مزدور)  کے لئے  ماہرین کی کمیٹی کا قیام ممبئی میں واقع  ڈی جی ایف اے ایس آئی ایل   کے  ڈائریکٹر جنرل   ڈاکٹر  آر کے    ایلوگون   کی سربراہی میں   کیا گیا ہے۔ اس کے  علاوہ دو ماہرین کمیٹیز کا بھی قیام کیا گیا ہے۔   اس کے تحت   عمارت اور  دیگر تعمیری کاموں  سے متعلق  کمیٹی  کاقیام   چنئی میں واقع   ایل این ٹی   ہائیڈرو کاربن   کے  وائس پریزیڈنٹ اور گھریلو    آپریٹر   سربراہ جناب پی کے   مورتی  کی سربراہی  میں اور  آگ  سے حفاظت کمیٹی  کا قیام  حکومت ہند کی وزارت داخلہ  کے  آگ سےمتعلق   مشیر جناب ڈی کے شرما کی   سربراہی میں    کیا گیا ہے۔

موجودہ قوانین  اور  ضوابط کی تفصیلات   اور ان کے جائزہ کی وجوہات درج ذیل دی گئی ہیں:

نمبر شمار

اصول کا نام اور ضابطہ

کس سال میں  اصول  اور ضوابط  بنے

اصول اور ضوابط  کے تحت کل معیارت کی تعداد

جائزے کا سبب

1

فیکٹریز ایکٹ 1948 کے فیکٹری ضابطہ

کارخانہ قانون 1948 کے کارخانہ قانون

1950

113

فیکٹریز ، ڈاک اور تعمیری کاموں سےمتعلق اصولوں اور ضوابط کے طور پر   موجودہ معیارات کا جائزہ  بالترتیب  1950، 1990 اور 1998 کے نوٹی فکیشن کے بعد سے نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے تکنیکی وجوہات سے موجودہ ضروریات کو پورا کرنےکے لئےان کےجائزہ کی ضرورت ہے۔  تکنیک میں فروغ اور نظام  ذاتی سدھاروں کو دیکھتے ہوئے بھی اس کی ضرورت ہے

2

ڈاک کامگر (تحفظ، صحت  بہبود) ضابطے 1990

1990

102

او ایس ایچ  اور ڈبلیو   یو سی کے  میدان میں ہوئی  ترقی  اور جدیدکاری کو شامل کرنا

3

عمارت اور دیگر تعمیرات (روزگار کے ضوابط اور دیگر   خدمات کی صورتحال) مرکزی قانون 1998

1998

196

او ایس ایچ  اور ڈبلیو  سی میں عالمی معیارات کو حاصل کرنا

 

محنت اور روزگار کے وزیر  جناب سنتوش کنگوار نے کہا’’ کام کے مقامات پر   آ گ کے حادثات کے معاملوں میں ہوئے اضافہ کو دیکھتے  ہوئے ہمارے مزدوروں   اور ان کے   اہل خانہ میں دکھ اور فکرات  بڑھے ہیں ، ساتھ ہی    ملک کی  معیشت کو   بھاری نقصان   پہنچا ہے  ، آگ سے حفاظت سے متعلق  معیارات  پر  ایک الگ کمیٹی   بنائی گئی ہے۔ تاکہ  مذکورہ بالا   اصولوں  اور ضوابط کے تحت   مہیا کئے گئے     آگ سے حفاظت تجاویز کے لئے وسیع اور   جامع نظریے کے ساتھ    اصول بنائےجاسکیں۔   ساتھ  ہی  جن کا   قومی  عمارت کوڈ 2016 کے ساتھ  تال میل بھی ہو۔

جناب گنگوار نے  مزید زور دے کر کہا  کہ   یہ عمل   پورےملک میں  مزدوروں کی  حفاظت  اور صحت کے لئے  یکساں اور   جدید  معیارات کو   تیار کرنے کا   راستہ   ہموار کرے گا۔ جس میں   ضوابط کی تعمیل کے لئے   مستفدین کی سربراہ حصہ داری    رہے گی۔  اوراس کے نتیجے میں  مزدوروں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے  موافق ماحول  تیار ہوسکے گا ۔ جو سبھی اکائیوں  اور مستفدین کے لئے   فائدہ کا سودا  ہوگا  اور اس سے  پیداواریت میں  کئی گنا اضافہ  ہوسکے گا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-3283

 



(Release ID: 1709153) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu