ریلوے کی وزارت

بھارتیہ ریلوے  نے سال کا اختتام مارچ 2021 کے مہینے میں رکارڈ  مال برداری اور آمدنی کے ساتھ کیا  (31 مارچ 2021 کی صبح )


مارچ 2021 کے مہینے میں بھارتیہ ریلوے کی مال برداری 122.19ملین ٹن تھی جو 24 فیصد شرح ترقی ہے

اس مدت میں بھارتیہ ریلوے نے مال برداری سے 116634.9 کروڑ روپے کی آمدنی کی جو پچھلے سال کی آمدنی 113477.9 کروڑ روپے سے تین فیصد زیادہ ہے

Posted On: 31 MAR 2021 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31مارچ/بھارتیہ ریلوے نے  کووڈ چیلنجوں کے با وجود  اس سال کا اختتام ریکارڈ مال برداری اور آمدنی کے ساتھ کیا۔

مالی سال 21-2020 کے آخری مہینے میں بھارتیہ ریلوے نے پچھلے سال سے زیادہ  مال برداری کی ہے جو 1224.45 ملین ٹن ہے  جبکہ پچھلے سال محکمہ نے 1205.04 ملین ٹن مال برداری کی تھی اس طرح دو فیصد شرح ترقی کی غماز ہے ۔ بھارتیہ ریلوے نے پچھلے سال کی مال برداری کی  آمدنی 113477.9کے مقابلے 116634.9 آمدنی کی جو تین فیصد شرح ترقی ہے ۔

مارچ 2021 کے مہینے میں بھارتیہ ریلوے کی مال برداری 122.19 ملین ٹن تھی جس میں پچھلے سال  اسی مہینے  کی گئی مال برداری کے مقابلے 24 فیصد کی ترقی ہوئی ہے  جو 98.76ملین ٹن تھی ۔ اس مہینے میں بھارتیہ ریلوے نےمال برداری سے  12137.22 کروڑ روپے کی آمدنی کی جو پچھلے سال کے اسی مہینے کی (9806.09 کروڑ روپے ) کی آمدنی سے 24 فیصد زیادہ ہے۔

روز مرہ کی بنیاد پر 31 مارچ 2021 کی صبح کو بھارتیہ ریلوے کی مال برداری 3.24 ملین ٹن تھی جو پچھلے سال کی اسی تاریخ کی 2.4 ملین ٹن مال برداری سے 35 فیصد زیادہ ہے۔ اس تاریخ کو بھارتیہ ریلوے نے 364.92 کروڑ روپے کی آمدنی کی جو پچھلے سال اسی تاریخ کی آمدنی 239.14 کروڑ روپے سے 53 فیصد زیادہ ہے۔

کووڈ وبا کے سبب  بہت سے چیلنجوں کے با وجود بھارتیہ ریلوے نے مال برداری اور آمدنی میں لگاتار اضافہ کیا ہے ۔

بھارتیہ ریلوے نے رعایتوں اور تخفیف کی پیش کش کے زریعہ یہ حصولیابی کی۔

بھارتیہ ریلوے نے اس بحران کواپنی ہمہ جہت  استعداد اور کار کردگی سے  موقعوں میں بدلا ہے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 (ش ح۔ج۔ا ب  (

U-3258


(Release ID: 1708920) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Punjabi