کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان –ماریشس کے درمیان اقتصادی تعاون اور شراکت داری کے تعلق سے ہونے والا جامع معاہدہ

Posted On: 31 MAR 2021 8:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،31؍مارچ :اقتصادی تعاون اور شراکت داری کے تعلق سے ہندوستان اورماریشس کے درمیان 22فروری ،2021کو ایک جامع معاہدہ ہوا ۔سی ای سی پی اے نامی یہ تجارتی معاہدہ ہندوستان کا کسی افریقی ملک سے ہونے والا پہلامعاہدہ ہے ۔ دونوں فریقین نے اس تعلق سے داخلی قانونی عمل مکمل کرلیاہے اوراب یہ معاہدہ یکم اپریل 2021بروز جمعرات سے باقاعدہ طورپر نافذالعمل ہوجائے گا۔

یہ ایک محدود نوعیت کا معاہدہ ہے جس  میں اشیاکی تجارت ، رولس آف آریجن ، ٹریڈین سروسیز ، تجارت کے لئے تکنیکی رکاوٹیں ( ٹی بی ٹی ) ، سینیٹری اورفیتوسینیٹری ( ایس پی ایس ) اقدامات ، تنازعات کا نمٹارہ ، افراد کی آمدورفت ، ٹیلی کام ، مالی خدمات ، کسٹم کارروائیاں سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون وغیرہ شامل ہیں ۔

ہندوستان –ماریشس کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے ایک ایسا ادارہ جاتی میکانزم دستیاب ہوگا جس کے ذریعہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگااوراس میں بہتری آئے گی ۔ ہند۔ماریشس کے درمیان ہوئے اس معاہدے میں 310درآمداتی اشیاء ہندوستان کے لئے شامل ہیں جن میں غذائی اشیاء اور اس سے جڑے دوسرے سامان ( 80عدد ) زراعاتی مصنوعات (25عدد) ، کپڑا اور کپڑے کے سامان (27عدد) فولاد اوراس سے بنی اشیا(32)، الیکٹریکل اور الیکٹرانک اشیاء (13) پلاسٹک اور کیمیکلز (20عدد) ، لکڑی اور اس سے تیارشدہ مصنوعات (15) اوردوسری کئی اشیاءشامل ہیں ۔ ماریشس کو اس معاہدے سے اپنی 615مصنوعات  کو جن میں خشک مچھلی ، مخصوص قسم کی چینی ، بسکٹس ، تازہ پھل ،جوس ، منرل واٹر، شراب ، شراب سے جڑی مشروبات ، صابن ، تھیلے ، طبی اور سرجیکل آلات وغیرہ شامل ہیں، ہندوستان کے بازارپررسائی میں مدد ملے گی ۔

جہاں تک خدمات میں تجارت کا تعلق ہندوستانی خدمات مہیاکرنے والوں کو تقریبا 115ذیلی شعبوں میں مثال کے طورپر پروفیشنل خدمات ، کمپیوٹرسے متعلق خدمات ، تحقیق وترقی ، دوسری نوعیت کی کاروباری خدمات ، ٹیلی کمیونیکیشن ، تعمیرات تقسیم کاری ، تعلیم ، ماحولیات ، مالی سیاحت اور سفرسے متعلق خدمات میں فائدہ ہوگا۔ حال ہی میں یوگا ، آڈیوویژول خدمات اور ٹرانسپورٹ خدمات شروع ہوئی ہیں ان میں زبردست فروغ ہوگا۔ ہندوستان تقریبا 11غیرملکی خدمات سیکٹرکے تقریبا95ذیلی سیکٹرمیں جیسے پروفیشنل خدمات ، تحقیق وترقی ، دوسرے نوعیت کی کاروباری خدمات ، ٹیلی کمیونیکیشن مالیات تقسیم کاری اعلی تعلیم ماحولیات ، صحت ، سیاحت اورسفرسے متعلق دوسری تمام خدمات میں اپنا تعاون فراہم کررہاہے ۔

ہندوستان –ماریشس کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سی ای سی پی اے کے بارے میں درج ذیل لنک سے یکم اپریل ، 2021سے تفصیل حاصل کی جاسکتی ہے https://commerce.gov.in/international-trade/trade-agreements/

سی ی سی پی اے معاہدے کے تحت  مطلوبہ فوائدحاصل کرنے کے لئے ہندوستانی برآمدکاروں کو نامزد ہندوستانی ایجنسیوں سے سرٹیفیکٹ آف اوریجن (سی اواو) حاصل کرناہوگا۔ ہندوستان –ماریشس کے درمیان ہوئے اس معاہدے کے لئے سی اواو کے لئے آن لائن درخواستیں یکم اپریل ، 2021سے کامن ڈجیٹل پلیٹ فارم پرداخل کی جاسکتی ہیں ۔ یہ سرٹیفیکٹ محکمہ کامرس کے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف فارین ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی ) کی طرف سے جاری ہوگی اس کا لنک یہ ہے : https://coo.dgft.gov.in/

***************

 

( ش ح۔ ج ق  ۔ع آ،01.04.2021)

U-3264

 

 


(Release ID: 1708908) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi