کامرس اور صنعت کی وزارتہ

غیر ملکی تجارتی پالیسی 2015۔2020 کو 6 مہینوں کی توسیع کے ساتھ ستمبر 2021 تک بڑھایا گیا

Posted On: 31 MAR 2021 7:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 مارچ 2021: مرکزی وزارت برائے تجارت و صنعت نے آج حکومت ہند کی غیر ملکی تجارتی پالیسی (ایف ٹی پی) میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ پالیسی جو یکم اپریل 2015 سے نافذالعمل ہوئی تھی، پانچ برسوں کے لئے تھی اور اس کو 31 مارچ 2021 تک توسیع دے دی گئی تھی۔ کووِڈ۔19 وبائی مرض کے نتیجے میں پیداہونے والی غیر معمولی صورتحال ، جو کہ ابھی بھی جاری ہے، کے مدنظر حکومت نے موجودہ غیر ملکی تجارتی پالیسی کو مزید  چھ مہینوں یعنی 30 ستمبر 2021 تک توسیع کرتے ہوئے، مختلف برآمداتی فروغ  کی اسکیموں کے تحت فوائد بہم پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے پالیسی نظام میں تسلسل بنا رہےگا۔ طریقہ کار کی ہینڈ بک کی مدت کی توسیع کے ذریعہ، وابستہ طریقہ کار میں اسی طرح کی توسیع کی گئی ہے۔

آئی جی ایس ٹی کی ادائیگی سے استثنائی اور ایڈوانس / ای پی سی جی اجازت کے تحت اور ای او یو وغیرہ کے ذریعہ درآمدات پر لگائے گئے معاوضہ جاتی محصول کو بھی 30.09.2021 تک توسیع دی گئی ہے۔ اسی طرح، اسٹیٹس ہولڈر اسناد کی مدت میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ اس سے اسٹیٹس ہولڈرس کو مخصوص سہولتیں / فوائد مسلسل حاصل ہوتے رہیں گے۔

غیر ملکی تجارتی پالیسی 2015۔20 کی توسیع کے لئے اور طریقہ کار2015۔20 کی موجودہ ہینڈ بک کی ویلیڈٹی مدت میں توسیع کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

*******

ش ح ۔اب ن

U-3252


(Release ID: 1708846) Visitor Counter : 192


Read this release in: Punjabi , English , Hindi