وزارت دفاع

بھارت اور امریکہ کی خصوصی فوجوں نے مشترکہ تربیتی مشق مکمل کی

Posted On: 30 MAR 2021 8:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 مارچ،2021 /  ہماچل پردیش کے بکلوہ میں واقع خصوصی فوجوں کے تربیتی اسکول میں 11ویں بھارت – امریکہ مشترکہ خصوصی فوجی مشق وجر پرہار 2021 اختتام پذیر ہوئی۔  دونوں ملکوں کی خصوصی فوجوں کی طرف سے یہ مشترکہ مشق بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک کے بعد ایک منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد مشترکہ مشن منصوبہ بندی اور کارروائی کے حربوں  جیسے میدانوں میں بہترین طور طریقوں اور تجربوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانا  اور  دونوں ملکوں کی خصوصی فوجوں کے درمیان کام کو بہتر بنانا  ہے۔

دو طرفہ فوجی مشقیں اور دفاعی تبادلے دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون میں گہرائی لانے کے اہم پہلو ہیں۔ اِس طرح کی مشقوں کے دوران حصہ لینے والی فوجیں  مختلف نوعیت کے خطروں کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ طور پر تربیت دیتی ہیں، منصوبہ بناتی ہیں اور ان پر عمل کرتی ہیں، جس میں اُن کا مشترکہ مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ باہمی تربیت اور مل کر کام کر کے بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –3212



(Release ID: 1708629) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Punjabi