کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ادیوگ من تھن: ہندوستانی صنعت میں کوالٹی اور پیداواریت کو بڑھاوا دینے کے لئے فوکس میراتھن ویبینار اختتام پذیر (4 جنوری-2 مارچ 2021)


پچھلے آٹھ ہفتے کے دوران آٹو موبائل، اسٹیل، فارما، دفاع، سمینٹ، کپڑا سمیت ڈی جی پی کے 70 فیصد کور کرنے والے 46 اجلاس منعقد کئےگئے

393اسپیکر کو مختلف میڈیا پلیٹ فارموں پر 17000 پلس درشکوں نے سنا اور دیکھا اور لگ بھگ 65 لاکھ پلس سوشل میڈیا ان پرشن ملے

کوالٹی کوئی اتفاق نہیں ہے یہ بہت ہی محنت سے کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے: پیوش گوئل

کئی ہائی پروفائل عالمی مقررین اور ماہرین نے گلوبل بیسٹ پریکٹسیزپر اپنے خیالات پیش کیے

Posted On: 02 MAR 2021 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی29،مارچ2021

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کوالٹی یعنی معیار پر دھیان اور توجہ مرکوز کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان کے لئے ’زیروڈیفیکٹ اور زیرو ایفیکٹ‘ کی سوچ کے ساتھ کام کرنے کا ایک مناسب وقت اور موقع ہے۔ انہوں نے ہندوستانی مینوفیکچررس اور دیگر ہندوستانی انڈسٹریز سے جڑے لیڈروں سے یہ یقینی بتانے کی اپیل کی کہ ہماری مصنوعات دنیا کے معیارات کو پورا کرنے کے اہل ہو۔

وزیر اعظم کے وژن سے تحریک لیتے ہوئے ’ادیوگ من تھن‘ جس میں تعمیر اور خدمات کے سبھی اہم شعبوں میں کوالٹی اور پیداواریت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 46 شعبوں کو کوور کرنے والے میراتھن ویبینار کی شروعات 4 جنوری 2021 سے ہوئی۔ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ڈی او سی، کیو سی آئی، این پی سی، پی آئی ایس، انڈسری چیمبر اور سبھی متعلقہ وزارتوں کےساتھ مل کر ایک اجتماعی مشق شروع کی۔ 2 مارچ 2021 کو منعقد ویبنار سیریز کے الوداعی یا اختتامی اجلاس میں کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش اور ریلوے، کامرس وصنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے خصوصی طور پر خطاب کیا تھا۔

گزشتہ 8 ہفتوں کےد وران مینوفیکچرنگ اور خدمات کے مختلف سیکٹروں پر 46 اجلاس میں آٹو موبائل، اسٹیل، فارما، دفاع، سمینٹ، کپڑا، سیاحت، مہمان نوازی، مالی خدمات، کیمیکل، بایو ٹکنالوجی اور نئی قابل تجدید توانائی اور دیگر سمیت ڈی جی پی کو کور کرنے والے لگ بھگ 70 فیصد شعبوں کو اس ویبینار میں شامل کیاگیا۔ 393 مقررین کو مختلف میڈیا پلیٹ فارموں پر 17 ہزارپلس درشکوں نے سنا اور دیکھا اور لگ بھگ 65 لاکھ پلس سوشل میڈیا ان پرشن ملے۔اس میراتھن ویبینار کا ردعمل کافی شاندار رہا۔ سیکٹر کے مخصوص ویبینارس میں یونٹس کی پیداواریت اور مصنوعات کی کوالٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ان اجلاس کی قیادت متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسروں کے ذریعے کی گئی۔ شعبے کے ماہرین کے ذریعے یہ منعقد کیاگیا اور ماہرین پینلسسٹس کے ذریعے صلاح ومشورہ کیاگیا۔ اجلاس کو یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر لائیو اسٹیم کیا گیا۔ کئی ہائی پروفائل بین الاقوامی ترجمانوں اور ماہرین نے کوالٹی اور پیداواریت میں سدھار کے لئے عالمی معیارات پر اپنے اہم خیالات پیش کئے۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کوالٹی کوئی اتفاق نہیں ہے۔ یہ بہت ہی محنت سے کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس کی کبھی کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے اور یہ ہمیشہ ایک جیت وکامیابی جیسی ہے۔ کوالٹی پیداواریت کو بڑھاتی ہے۔ لاگت میں کمی لاتی ہے۔ صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور پیمانے کی معشیتوں کو ڈلیور کرتی ہے۔ استحکام لانےک ے علاوہ تسلسل پیدا کرتی ہے۔ خراب چیزوں کو ہٹاتی ہے اور ترقی کو رفتار دیتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم ’میک ان انڈیا‘ چاہتے ہیں تو کوالٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ہوگا۔ انہوں نے قوم سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا کہ برانڈ انڈیا کی پہچان کوالٹی اور اس کی کم لاگت سے ہونی چاہئے۔ ہندوستانی پیداوار اعلیٰ معیار کی بنیاد پر دنیا کے باقی حصوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ہونی چاہئے۔

انہوں نے اس عظیم پیمانے کے ادیوگ من تھن کے انعقاد کے لئے منتظمین، دیگر وزارتوں، ڈی او سی ، کیو سی آئی، این آر سی، بی آئی ایس کے ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پہل ملک میں کوالٹی اور پیداواریت کے انقلاب کی محض ایک شروعات ہے ، جو ہندوستان کی قسمت بدل سکتا ہے اور مزید یہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرے گا۔

 

...............................................................

                                                                                                                                                       ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-3167



(Release ID: 1708590) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Marathi