سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انسانی جسم میں ہارمون کی حالت کا مطالعہ کرنے کے لئے دیپ لرننگ نیٹ ورک پر مبنی کلاسیفکیشن طریقہ کار سینے یا چھاتی کے کینسر کے بڑھنے کی ابتدائی حالت میں پتہ لگانے میں مددگار ہوسکتی ہے

Posted On: 16 MAR 2021 1:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی29،مارچ2021

سائنسدانوں نے سینے (چھاتی) کے کینسر کے مرض کے بارے میں پیش گوئی کرنےکی غرض سے ہارمون کی حالت کا مطالعہ کرنے کے لئے ڈیپ لرننگ (ڈی ایل) نیٹ ورک پر مبنی ایک کلاسیفیکشن طریقہ کار تیارکیا ہے۔ یہ طریقہ کار جسم میں چھاتی کے کینسر کو بڑھنےکی ابتدائی حالت میں پتہ لگانے کے لیے ایسٹروجن ای سپریٹرس کی صورتحال طے کرنےکے لئے اب تک استعمال میں لائے جارہے طریقوں کا ایک بہترین متبادل ہے جو پوری طرح سے خود بخود نظام پر مبنی ہے۔

چھاتی کا کینسر سب سے خطرناک کینسر ہے۔ ہندوستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں کینسر  کی شکار خواتین میں سے 14 فیصد خواتین چھاتی کے کینسر سے دوچار ہیں۔ ملک میں چھاتی کے کینسر سے دوچار خواتین کے بچنے کی شرح حالانکہ 60 فیصد بتائی گئی ہے، لیکن ان میں سے 80 فیصد سے زیادہ خواتین 60 سال سے کم عمر کی ہیں۔ اگر چھاتی کے کینسر کا پتہ ابتدا میں لگ جائے تو اس سے بچنے کے اقدامات وقت رہتے کیے جاسکتے ہیں۔

بھارت سرکار کے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کے ایک خودمختار ادارے میں سائنس وٹکنالوجی میں ایڈوانس مطالعے کے ادارے کی ایک ٹیم نے چھاتی کے کینسر کے مرض کے بارے میں پتہ لگانے یا پیش گوئی کرنے کے لئے ایمینوہسٹو کیمسٹری (آئی ایچ ایس) نمونے کی مدد سے ایسٹروجن یا پروجیسٹرون کی حالت کا مطالعہ کرنے کے واسطے ایک نئی قسم کی ڈیپ لرننگ طریقہ کار تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر لیپی بی مہانتا اور ان کے گروپ کی طرف سے مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالعہ خطے کے پریمیئر( پہلے) کینسر انسٹی ٹیوٹ  بی بوروہ کینسر انسٹی ٹیوٹ کی کلینیشنس کے اشتراک سے کیاگیا ہے۔ ایک کام کے قابل کمرشیل سافٹ ویئر کی شکل میں اس کے استعمال کے لئے ایک زبردست امکانات کے ساتھ یہ کام ایک اہم جریدے ایپلائیڈ سافٹ کمپیوٹنگ میں اشاعت کے لئے قبول کرلیاگیا ہے۔

عام طور پر چھاتی کے کینسر کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب بائیوپسی نمونے کی ایک ویوژول مائیکرو اسکوپک سے جانچ کی جاتی ہے۔ مریض کےجسم سے لیے گئے بائیوپسی نمونے کا مائیکرو اسکوپک کے ذریعے ویوژول مائیکرو اسکوپک جانچ سے کینسر کا پتہ لگایا جاتا ہے۔


IAAST

...............................................................

     ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-3166


(Release ID: 1708589)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi