پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرول و ڈیزل میں ملاوٹ کی روک تھام کے لئے نگرانی نظام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAR 2021 12:53PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں ( اوایم سی ) نے مطلع کیاہے کہ پٹرولیم اور ڈیزل میں  ملاوٹ کی روک تھام کے لئے ان کے پاس ایک نگرانی نظام  موجود ہے ۔اس سلسلے میں اوایم سی کے ذریعہ کئے گئے اہم اقدامات درج  ذیل ہیں :

  1. خردہ دکانوں میں ایم ایس /ایچ ایس ڈی کے معیاراورکمیت کو چیک کرنے کے لئے فلٹرپیپر، پیمانہ بندی کرنے والے کثافتی آلات (ہائیڈرومیٹر/تھرمامیٹر) اور 5لیٹرپیمانہ بندی کئے گئے اقدام کو دستیاب بنانا۔
  2. اوایم سی کے فیلڈآفیسروں /سینئرآفیسروں موبائیل لیبس کے ذریعہ ملک بھرمیں خردہ دکانو ںمیں مسلسل /اچانک معائنہ کی کارروائی انجام دینا ۔بے ضابطگیاں پائے جانے کی صورت میں ایم ڈی جی اور ڈیلرشپ معاہدے کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے ۔
  3. معائنہ کرنے کے لئے ایک علیحدہ کوالٹی ایشورنس سیل ( کیو اے سی ) کا قیام
  4. بغیر کسی ترتیب کےپیٹرول پمپوں سے نمونوں کو اکٹھاکرنااوران کو جانچ کے لئے مجاز لیباریٹریوں کو بھیجنا ۔
  5. کمپنی کے احاطے کو چھوڑنے سے پہلے ٹینکروں کو پوری طرح بند کرنا تاکہ راستے میں چوری /ملاوٹ سے تحفظ ہوسکے ۔
  6. ایم ایس /ایچ ایس ڈی لے جانے والے ٹینک ٹرکوں کی نگرانی راستے میں کرنے کے لئے جی پی ایس کی تنصیب
  7. آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ موثرنگرانی اور تجزیے کے لئے خردہ دکانوں کی تیسرے فریق کے ذریعہ آڈٹ
  8. اوایم سی کے ذریعہ خردہ دکانوں کا آٹومیشن

18-2017تا دسمبر 2020کی مدت کے دوران ملاوٹ کے معاملات میں بند کی گئی خردہ دکانوں کی تیل کمپنی /ریاست وارتفصیلات اورعارضی   طورپر چلائے جارہے سی اوسی او آوٹ لیٹس کی تفصیلات درج ذیل ضمیمے میں دی گئی  ہیں :

خردہ دکانوں کے نیٹ ورک کی توسیع مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے ، جسے آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں( اوایم سی )کے ذریعہ پیٹرول اورڈیزل کی مانگ میں اضافے کے ساتھ نیز امکانات کے مطالعہ اورتجارتی مفادات کو ملحوظ نظررکھتے ہوئے انجام دیاجاتاہے ۔ بیش قیمتی اثاثوں کا استعمال کرنے کے لئے بندکی گئی خردہ دکانوں کو عارضی طورپر کام کرنے والے سی ا و سی اوخردہ دکانوں کی حیثیت سے چلایاجاتاہے ۔

 

ضمیمہ

 

18-2017تادسمبر 2020کی مدت کے دوران

آئی اوسی ایل

بی پی سی ایل

ایچ پی سی ایل

ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقہ

بندکی گئی خردہ دکانوں  کی تعداد (اے)

عارضی طورپرچلائے جارہے سی اوسی او آوٹ لیٹس کی تعداد ( اے کے باہر)

بندکی گئی خردہ دکانوں کی تعداد (بی)

عارضی طورپرچلائے جارہے سی اوسی او آوٹ لیٹس کی تعداد ( بی کے باہر)

بندکی گئی خردہ دکانوں کی تعداد (سی)

عارضی طورپرچلائے جارہے سی اوسی او آوٹ لیٹس کی تعداد (سی کے باہر)

آندھراپردیش

1

0

1

1

1

1

بہار

0

0

0

0

1

0

ہریانہ

1

0

1

0

1

0

جھارکھنڈ

0

0

0

0

1

1

مدھیہ پردیش

1

0

1

0

1

1

مہاراشٹر

0

0

1

0

1

0

اڈیشہ

0

0

0

0

1

1

پنجاب

0

0

0

0

3

2

راجستھان

0

0

1

1

1

0

تمل ناڈو

0

0

2

1

1

1

تلنگانہ

0

0

0

0

2

0

اترپردیش

0

0

0

0

1

0

مغربی بنگال

2

0

1

0

0

0

کل

5

0

8

3

15

7

 

 

***************

 

 

 ( ش ح۔م  ع ۔ع آ،)

U-3184


(ریلیز آئی ڈی: 1708419) وزیٹر کاؤنٹر : 174
یہ ریلیز پڑھیں: English , Punjabi , Malayalam