پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ہند – امریکہ کلیدی توانائی شراکت داری کی تجدید نو کے لئے وزیرپیٹرولیم جناب دھرمیندر پردھان اور امریکہ کے نئے وزیرتوانائی ایچ ای جینیفر گرینہوم کے درمیان اتفاق
Posted On:
29 MAR 2021 7:16PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیرجناب دھرمیندر پردھان نے آج امریکہ کے وزیرتوانائی ایچ ای جینیفر گرینہوم کے ساتھ ایک تعارفی ورچوئل میٹنگ کی۔ وزیرمحترم جناب دھرمیندر پردھان نے وزیرتوانائی گرینہوم کو اس نئے عہدے کا چارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اور ہندوستان اور امریکہ کے کلیدی توانائی تعاون (ایس ای پی) کا جائزہ لیا ۔دونوں لیڈروں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور صدر امریکہ جناب جو بائیڈن کی ترجیحات کو اجاگر کرنے کے لئے ہند-امریکہ کلیدی توانائی تعاون کی تجدید نو پر اتفاق ظاہر کیا، جس کا مقصد صاف شفاف توانائی اور کاربن کے اخراج میں کمی اور ماحول دوست توانائی میں اضافہ کے لئے تعاون پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے، دیگر اقدامات کے علاوہ ، شفاف ترین توانائی کے شعبے ، حیاتیاتی ایندھن ، سی سی یو ایس، ہائیڈروجن کی پیداوار اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعہ کاربن کے خاتمے ، پارٹنر شپ ٹو ایڈوانس کلین اینرجی ری سرچ (پی اے سی ای – آر) کے ذریعہ مشترکہ تحقیق و ترقی کے میدانوں میں عظیم تر تعاون کو ترجیحی حیثیت دینے پر اتفاق کیا۔
طرفین نے ایک نزدیک تاریخ پر تجدید شدہ ہند-امریکہ کلیدی توانائی شراکت داری کے تیسرے اجلاس کے انعقاد کے لئے اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے امریکہ کی ترقی یافتہ ٹکنالوجیوں اور ہندوستان کی تیزرفتاری سے بڑھتی ہوئی توانائی مارکٹ کے تکمیلی مراحل کا فائدہ اٹھانے کی کوششوں کو مہمیز رہنے کا فیصلہ کیاجس کے بعد ایک صاف شفاف توانائی کا راستہ اور کاربن کے اخراج میں کمی کی بنا پر دونوں ملکوں کے فائدے میں رہنے کا امکان ہے۔
ایچ . ای جنیفر گرین ہوم نے فروری 2021 میں امریکی وزیرتوانائی کا عہدہ سنبھالا ہے۔
*************
ش ح۔س ب ۔ م ص
(U: 3179)
(Release ID: 1708363)
Visitor Counter : 169