جل شکتی وزارت

سینچائی کی نئی تکنیکس

Posted On: 25 MAR 2021 3:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی28،مارچ2021

جل شکتی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ ریاستی سرکاریں اپنے خود کے وسائل اور ترجیحات کے مطابق خود ہی اپنے طور پر پانی کے وسائل کو بڑھانے اور اس کے بندوبست کے منصوبے بنائی ہیں۔ اس کے لئے منصوبوں پر عمل کرتی ہیں اور منصوبوں پر عمل آوری کے سلسلے میں فنڈ فراہم کرتی ہیں۔ ریاستی سرکاروں کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی غرض سے بھارت سرکار ، ریاستی سرکاروں کو تکنیکی ومالی امداد فراہم کرتی ہے تاکہ مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے پانی کے وسائل کے مؤثر بندوبست اور پانی کے وسائل کو ٹھوس طریقے سے بڑھانے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے 16-2015 کو پردھان منت ری کرشی سینچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) بھی شروع کی گئی تھی اور اس یوجنا کے اہم جز وتھے ۔ سینچائی کے فائدے کے پروگرام کو تیز کرنا، ہر کھیت کو پانی، فی قطرہ زیادہ فصل اور واٹر شیڈ کو فروغ۔ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا میں سینچائی کی تکنیک پر توجہ دی گئی ہے۔

نیشنل واٹرمشن نے پانی کے تحفظ کے لئے جل شکتی ابھیان کیچ دی رین اور صحیح فصل مہم شروع کی ہے۔ ملک کے تمام دیہی اور شہروں کے تمام ضلعوں میں جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین زیر نفاذ ہے۔ اس کا اصل موضوع ’بارش کے پانی کو اکٹھا کرو، جہاں کہیں بھی یہ برسے‘اور جب کبھی بھی یہ برستے‘۔ اس مہم کی مدت 22 مارچ 2021 سے 30 نومبر 2021 تک ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 مارچ 2021 کو ’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین 2021‘ مہم شروع کی تھی، جس کا مقصد عوام کی سرگرم شرکت سے بنیادی سطح پر پانی کا تحفظ کیا جائے، تاکہ ملک میں پانی کے تحفظ کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔

14 نومبر 2019 کو این ڈبلیو ایم کے ذریعے صحیح فصل مہم شروع کی گئی تھی تاکہ فصل اگانے کے لئے پانی کی مشکل سے دوچار علاقوں میں کسانوں کی مدد کی جاسکے۔

 

...............................................................

          ش ح، ح ا، ع ر

28-03-2021

                                                                                                                U-3155



(Release ID: 1708228) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Punjabi