امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکزی حکومت نے پنجاب کو گیہوں خریداری کو دوبارہ سے مقرر کرنے    کی اجازت دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27مارچ 2021/پنجاب حکومت نے مرکزی حکومت سے ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 22-2021 کے دوران   گیہوں  کی خریداری کی مدت دوبارہ سے  مقرر کرنے کی   درخواست کی تھی۔    ایسا  ریاست  میں  فصل کے تیار ہونے میں  تاخیر اور   کووڈ-19 کے معاملوں میں   اضافہ کے باعث   کیا گیا۔  ریاستی  حکومت کی  درخواست پر  مرکزی حکومت کے ذریعہ  غور و خوض کرنے کے بعد  اس کی اجازت دی گئی۔  اس کے تحت  پنجاب میں اب یکم اپریل، 2021 سے 25 مئی  2021 کی جگہ  10 اپریل  2021  سے 31 مئی  2021 تک گیہوں  خرید کی مدت کو دوبارہ مقرر  کیا  گیا ہے۔

******

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-3139

 


(ریلیز آئی ڈی: 1708158) وزیٹر کاؤنٹر : 172
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi