خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کے ترقی کی وزارت نے خواتین اور بچوں کے فروغ اور بہبود سے متعلق موضوعات پر تحقیقی مطالعہ /پروجیکٹس کو شروع کرنے کے لئے تجاویز طلب کیں
Posted On:
26 MAR 2021 5:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26مارچ 2021/ خواتین اور بچوں کے فروغ مرکزی وزارت نے ایکشن بیسڈ ریسرچ پر مرکوز ریسرچ پروڈکٹس کو شروع کرنے کے لئے ریسرچ تجاویز مدعو کی ہیں ۔ جس کا مقصد ریسرچ کے ذریعہ حاصل ہونے والے نتائج کو زمینی سطح پر نافذ کرکے ملک بھر میں ہونے والے اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی حصہ داری میں سدھار کرنا ہے۔ خوراک اور تغذیہ جیسے مختلف پہلوؤں سمیت خواتین اور بچوں کے فروغ اور بہبود سے وابستہ مختلف میدانوں میں ان ریسرچ پروجیکٹس کو شروع کیا جائے گا۔ ریسرچ مطالعہ /پروجیکٹس کے اہم میدانوں /موضوعات کی فہرست اشاریہ درج ذیل دی گئی ہیں:
- مزدور خواتین کی حصہ داری، رجحان ، آپریشن اور رکاوٹیں۔
- اقتصادی ترقی بنام اقتصادی طور سے سرگرم خواتین :خاتون محنت کی طاقت کی کم از کم حصہ داری شرح کے عوامل (ایف ایل ایف پی آر)
- iii. معیشت کے مختلف میدانوں میں کل اقتصادی پیداواریت میں خواتین اور مردوں کے درمیان فی کس اقتصادی پیداواریت/مزدوری کی شرح /تنخواہ میں فرق
- iv. مختلف میدانوں کی بنیاد پر معیشت میں خواتین کی حصہ داری سماجی تحفظ سے متعلق التزام ، چھٹی ، تنخواہ، خدمت شرائط، پنشن، صحت سہولیات ، ماؤوں کو فوائد ، رہائش اور تعلیم کی دیکھ بھال وغیرہ ۔
- محنت کے میدان میں صنفی حساسیت کا تجزیہ:خواتین کے مطابق ماحول بنانے سے متعلق چیلنج اور تدابیر۔
- vi. اقتصادی طور سے سرگرم خواتین کی آبادی میں شہری اور دیہی سطح پر موجود فرق
- زرعی میدان میں خواتین کو بااختیار بنانے /زرعی میدان میں خواتین کا کردار
- مختلف میدانوں میں خواتین کو بغیر تنخواہ کاموں کے تعاون کی پہنچان کرنا
- ix. اعلی افسران / اور اعلی حکام منیجریل عہدوں کی شکل میں خواتین کی قابلیت اور صلاحیت کو کم آنکنے سےمتعلق رکاوٹیں
- محنت کے میدان میں تارکین خواتین-موقع، خطرہ، تنخواہ، خدمت شرائط، صحت سےمتعلق خطرے ، بیمہ ، تحفظ ، ماں اور بچوں کی دیکھ بھال وغیرہ
یہ گرانٹ امداد خواتین اور بچوں کی فروغ کی وزارت کے ریسرچ، اشاعت اور نگرانی اور اسکیم کے تحت مختلف اداروں یونیورسٹیوں اور نیتی آیوگ کے این جی او پی ایس درپن پورٹل پر رجسٹرڈ رضاکارانہ تنظیموں/این جی او کو دستیاب کرائی جائیں گی۔
مذکورہ بالا ریسرچ میدانوں پر مبنی ریسرچ تجاویز کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے گرانٹ ان ایڈ پورٹل پر جمع کرنے کے علاوہ ای میل کے ذریعہ سےrahul.iss[at]gov[dot]in پر بھیجا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے https://wcd.nic.in/sites/default/files/amendedresearchscheme_02082013.pdfلنک پر کلک کریں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3115
(Release ID: 1708011)
Visitor Counter : 188