صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ’کووڈ دور کے بعد ہندستانی صحت نظام میں توسیع‘ پر مرکوز نیٹ ہیلتھ کے 7ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کیا
’میرا مقصد ہمیشہ سے ان لوگوں کو صحت خدمات مہیا کرنا رہا ہے ، جن کے پاس پیسہ نہیں ہے‘‘
’’سرکاری شعبوں کے ساتھ نجی شعبے کی متحرک حصہ داری کے بغیر ’ سبھی کے لئے صحت ‘مہیا کرنے کا آخر ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے‘‘
Posted On:
26 MAR 2021 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26مارچ 2021/ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ’کووڈ دور کے بعد ہندستانی صحت نظام میں توسیع‘ پر مرکوز نیٹ ہیلتھ کے ساتویں سالانہ کانفرنس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔
سبھی کے لئے صحت کے ہدف کو پورا کرنے کی سمت میں حکومت کی عہد بستگی کو دوہراتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا ’’معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت والی حکومت کے لئے یہ اولین ترجیح ہے ۔ اپنے مقصد کے تئیں نظریہ کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے ہم نے 2017 میں قومی صحت پالیسی جاری کی۔ اس پالیسی سے متعلق ڈھانچے کے پس منظر میں نظریہ سبھی کے لئے صحت اور صحت کے اعلی ترین سطح کو حاصل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ صحت کے علاج اور تشہیر سے متعلق پہلوؤں پر زور دے کر مالی دشواریوں کا سامنا کئے بغیر تمام عمر زمروں میں کسی بھی شخص کو عمدہ معیار والی صحت خدمات کے لئے کلی پہنچ مہیا کرنا بھی ہے۔ اب تک آیوشمان بھارت، وسیع ترجیح ، صحت دیکھ بھال اور صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لئے مفت یونیورسل رسائی مہیا کرنے کے مقصد سے حکومت کا ایک امید افزا پروگرام ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، صحت کو بجٹ 22-2021 میں فروغ کو آگے بڑھانے کے لئے 6 میں سے ایک ستون طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ 22-2021 میں 2،23،846 کروڑ روپے کی بھاری رقم مختص کرنے کے ساتھ صحت اور تندرستی کے لئے ایک مجموعی نظریہ اپنایا گیا ہے۔ اس کے مختص کرنے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 137 فی صد کا بھاری اضافہ ہوا ہے۔ صحت پالیسی کے تحت اپنے مقاصد کو پورا کرنے کےلئے ہم 2025 تک صحت پر خرچ کو جی ڈی پی کے 2.5 فی صد تک بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم ریاستی سرکارو ں کو ریاست کی جی ڈی پی کے 8 فی صدی سے زیادہ ریاستی صحت شعبے کے خرچ کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
وہیں انہوں نے اس بات کو تفصیل سے بتایا کہ کیسے وزیراعظم آتم نربھر صحت اسکیم، موجودہ اور مستقبل کی وباؤں کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے صحت نظام کو مضبوط کرے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا، پردھان منتری آتم نربھر صحت اسکیم کا اہم مقصد مضبوط آئی ٹی، اہل نگرانی نظاموں کی تعمیر اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے موجودہ اور مستقبل کی وباؤں کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے صحت نظاموں کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے کئی دیگر عوامل ہیں ، جو ایمرجنسی علاج جیسے کئی دیگر اجزا ہیں، جو ایمرجنسی علاج جیسے ؛ترقی یافتہ علاج کے لئے سنجیدہ دیکھ بھال سیکشن ، تربیت اور صلاح و مشورہ، سرکاری صحت لیبارٹریز کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے اور بیماری پرکنٹرول کے لئے نئے علاقائی مراکز کے قیام وغیرہ کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔
ڈاکٹرہرش وردھن نے کہا کہ اچھی حکمرانی ، شفافیت اور تبدیلی کے لئے سدھار اس حکومت کی پہنچان رہی ہے۔ قومی میڈیکل کمیشن ایکٹ نے میڈیکل تعلیم میں طویل مدت سے ضروری سدھاروں کو نافذ کرنے کا راستہ دکھایا ہے۔ اسی طرح نیشنل کمیشن فار ایلائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشن بل بھی پاس ہوچکا ہے، جو تعلیم کے اسٹینڈرائزیشن کو اہل بنائے گا۔ کابینہ نے ایمس کی توسیع کو بھی منظوری دی ہے۔ اب کی کل تعداد 22 ہوگئی ہے اور ان میں آدھے سے زیادہ پہلے سے کام کررہے ہیں۔ ضلع اسپتالوں کی تجدید میڈیکل کالجوں کے شکل میں کی جارہی ہے۔وہیں موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں کو پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا کے تحت زمرہ بند کیا جارہاہے۔
مرکزی وزیر نے ہندستان کے صحت نظام میں نجی شعبوں کے کردار کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے’’اگر ہندستان کو پورے دنیا میں صحت خدمت نظام کے اعلی ترین معیارات کو حاصل کرنا ہے تو یہ نجی شعبے کی حمایت کے بغیر نہیں ہوسکتاہے۔نجی شعبے کی سرگرم حصہ داری کے ساتھ صحت دیکھ بھال سہولیات کی تجاویز کو اور زیادہ وسیع بنایا جاسکتاہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مختلف شہروں اور قضبوں میں نجی صحت سہولیات کو چلانے کے علاوہ نجی صنعت سرکار کے صحت پروگراموں میں متحرک طریقے سے شامل ہیں۔ ان میں پردھان منتری جن آرویوگیہ یوجنا، پردھا ن منتری ڈائلیسس پروگرام ، موبائل میڈیکل یونٹس اور حیاتیاتی علاج ، کچرے کے نپٹارے نظام جیسے پروگرام شامل ہیں ۔ قومی صحت پالیسی 2017 کے ترجیحی مقاصد میں سے ایک عوامی صحت اہداف کے ساتھ نجی صحت دیکھ بھال شعبے کے فروغ کو ایک ساتھ لانا ہے۔ یہ صحت دیکھ بھال نطام کو مزید موثر ، ماہر ، محفوظ، سستی اور اخلاقی بنانے میں نجی شعبے کے تعاون کو اہل بنائے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3112
(Release ID: 1707998)
Visitor Counter : 138