نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 میں مرد اور خواتین دونوں زمروں کے یوگاسنا کھیل کو شامل کیا جارہا ہے:جناب کیرن رجیجو

Posted On: 25 MAR 2021 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25مارچ 2021/  یوگاسانا کو مسابقتی کھیل کی حیثیت سے ترقی دینے سمیت متعلقہ عوامل کو مد نظر رکھنے کے بعد حکومت نے قومی یوگاسنا اسپورٹس فیڈریشن (این وائی ایس ایف) کو ملک میں مسابقتی کھیل کی حیثیت سے یوگاسنا کے فروغ اور ترقی کے لئے ایک قومی کھیل فیڈریشن کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

مرد اور خواتین دونوں زمروں کے لئے یوگاسنا کھیل   کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمس، 2021 میں شامل کیا گیا ہے۔  حکومت کی جانب سے تسلیم  کئے جانے سے  این وائی ایس ایف کو بھی   تمام  زمروں میں قومی مقابلوں کے   انعقاد کے لئے   مالی امداد کے لئے   اہل بناتی ہے، یعنی  سینئر، جونیئر اور سب جونیئر اور بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں  حصہ داری  کے اہل بناتی ہے۔ سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے کے طور پر یہ  این وائی ایس ایف پر  منحصر ہے، خاص طور سے یوگاسنا کی تشہیر اور فروغ کے لئے  ذمہ دار ہے، ا سکے علاوہ  سالانہ چیمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد کرنا   اور یوگاسنا کو بین الاقوامی کھیل  مقابلوں میں  ہندستانی کھلاڑیوں اور   ٹیموں کی حصہ داری کو  یقینی بنانا بھی   این وائی ایس ایف کی  ذمہ داری ہے۔

یہ جانکاری  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت  جناب کرن رجیجو نے آج لو ک سبھا میں  ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-3062


(Release ID: 1707991) Visitor Counter : 176