ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا

Posted On: 25 MAR 2021 2:37PM by PIB Delhi

 

ٹیکسٹائل کی وزارت، ملک میں ٹیکسٹائل کی  صنعت کی ٹیکنالوجی کوجدید طرز پر ڈھالنے میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے 1999 سے  ٹیکنالوجی کی جدید سازی سے متعلق فنڈ کی اسکیم (ٹی یو ایف ایس) پر عمل درآمد کررہی ہے۔ اس اسکیم میں مشینری کی مطلوبہ جدید سازی کی سطح اور فراہم کی گئی امداد کی ترتیب کے  لحاظ سےوقتا فوقتا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسکیم کا موجودہ ورژن یعنی رمیم شدہ ٹی یو ایف ایس جنوری 2016 میں شروع کیاگیا تھا۔ اس کا مقصد 16-2015 سے 22-2021 تک سات سال کی مدت کے لیے مجاز معیاری  مشینری  کے لیے یکمشت کیپیٹل انویسمنٹ سبسڈی (سی آئی ایس) کے ذریعہ بنائی کو چھوڑکر ٹیکسٹائل کی صنعت کے تمام ذیلی شعبوںمیں اختراعی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔ اس اسکیم کامقصد ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق نظریہ کی حصولیابی اور مال کی تیاری اور گھریلو ٹیکسٹائل کلسٹرس کوفروغ دینے میں ‘زیروایفیکٹ اور زیرو ڈیفکیٹ’ یعنی بالکل بھی اثر نہیں اور بالکل بھی نقص نہیں کے ساتھ میک ان انڈیا کے ذریعہ برآمدات کو فروغ دینا ہے۔  ہرمجاز انفرادی اداراہ ضمیمہ میں دیے گئے ریٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت سی آئی ایس کے ذریعہ کیے گئے اخراجات کو ادا کرنے کا حقدار ہے۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے سے متعلق فنڈ کی اسکیم (ٹی یو ایف ایس) کے لیے مختص شدہ بجٹ جدول میں درج ہے:

 

(کروڑ روپے میں)                                                                                                 

نمبر شمار

مالی سال

بجٹ تخمینہ

1.

2015-16

1520.00

2.

2016-17

1480.00

3.

2017-18

2013.00

4.

2018-19

2300.00

5.

2019-20

700.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اے ٹی یو ایف ایس آئی-ٹی یوایف ایس پورٹل کے ذریعہ نافذ ہوتا ہے۔ یہ پورٹل مالی امداد سے متعلق درخواستوں کے  اندراج پر خودکار یوآئی ڈی تیار کیے جانے، ڈیجیٹل  طورپر دستخط کے ذریعہ دستاویزات پیش کیے جانے، مشینوں کے جیو ٹیگڈ اور وقت کی مہر والے تصاویر اور دعوؤں وغیرہ کا پتہ لگانے جیسی خصوصیات کے ساتھ مکمل حل  پیش کرتا ہے۔ موقع پر تصدیق کیے جانے کے دوران نصب شدہ مشینوں کی جیو-ٹیگنگ کی  بدولت ان اثاثوں  کے صداقت ناموں اور محل وقوع کی یقین دہانی کرنے میںمدد ملتی ہیں جن کے لیے مالی امداد کا دعوی پیش کیا گیا ہے۔ درخواستیں پیش کرنے کے لیے لازمی  ڈیجیٹل دستخط کا التزام اور دعوؤں کی تصدیق کیوجہ سے دعوؤں کی  صداقت کی یقین دہانی اور شفافیت کو بہتر کرنے  میں مدد ملی ہے۔

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

 

ضمیمہ

 

اے ٹی یو ایف ایس کے تحت کیپیٹل انویسمنٹ سبسڈی (سی آئی ایس) کے ذریعہ کیے گئے اخراجات کی ادائیگی کی شرح۔

 

 

نمبر شمار

سیگمنٹ

سی آئی ایس کی شرح

1

پوشاک سازی، تکنیکی ٹیکسٹائل

15فیصد-30کروڑ روپے کی بالائی حد سےمشروط

2

بغیر پھرکی والے بالکل نئے کرگھوں کے لیے کپڑے کی بنائی (کپڑےکی ابتدائی بنائی اور کڑھائی سمیت)، پروسیسنگ، پٹسن، ریشم اور ہتھ کرگھے

10فیصد-20کروڑ روپے کی بالائی حد سے مشروط

3(اے)

 

 

 

مخلوط یونٹ/کثیررخی سیگمنٹ۔ اگر پوشاک سازی اور تکنیکی ٹیکسٹائل زمرے کے تعلق سے مجاز سرمایہ کاری، مجاز پروجیکٹ لاگت کی 50فیصد سےزیادہ ہے

15فیصد -30کروڑ روپے کی ایک بالائی حد سے مشروط

3(بی)

مخلوط یونٹ/کثیررخی سیگمنٹ۔ اگر پوشاک سازی اور تکنیکی ٹیکسٹائل زمرے کے تعلق سے مجاز سرمایہ کاری، مجاز پروجیکٹ لاگت کی 50فیصد سے کم  ہے

10فیصد -20کروڑ روپے کی ایک بالائی حد سے مشروط

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۔ج ا ش ح ۔  ۔ع م )

U.NO. 3082

 



(Release ID: 1707761) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Punjabi