وزارت دفاع

مڈغاسکر کا پہلا ٹریننگ اسکواڈرن دورہ

Posted On: 25 MAR 2021 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  25 /مارچ 2021 ۔ بھارتی بحریہ جہاز آئی این ایس شردل نے 21 سے 24 مارچ 2021 تک پہلے ٹریننگ اسکواڈرن (آئی ٹی ایس) کی سمندر پار تعیناتی کے ایک جزو کے طور پر مڈغاسکر کے اینٹ سیرانا پر پورٹ کال کیا۔ جہاز کے دورے کے دوران 99ویں انٹیگریٹڈ آفیسر ٹریننگ کورس کے زیر تربیت افسران جہاز پر سوار ہیں۔

کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے پورٹ کال کا انعقاد نان- کانٹیکٹ فارمیٹ میں اور 23 مارچ 2021 کو مڈغاسگر مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ ایک ورچول کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں جنرل مونٹروگ فٹز گیرالڈ (چیف آف انقرہ ڈیفنس زون) کیپٹن سیم ہینگ ٹوائن (اینٹ سیرانن نیول بیس کمانڈر)، کیپٹن آفتاب احمد خان (سینئر آفیسر فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن) اور کمانڈر اکشے کھنہ (کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس شردل) نے شرکت کی۔ انکارن ڈیفنس زون کے سربراہ نے جہاز کا خیرمقدم کیا اور دونوں ملکوں کی دفاعی افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی ستائش کی۔ کانفرنس کے بعد نیول بیس کمانڈر اینٹ سیرانا  کے کیپٹن سیم ہینگ ٹوائن نے آئی این ایس شردل کا دورہ کیا۔

آئی این ایس شردل اور مالاگیسی نیوی شپ ایم این ایس ٹروزونا نے 24 مارچ 2021 کو ایک پیسج ایکسرسائز (پی اے ایس ایس ای ایکس) کی ۔ یہ مشترکہ مشق دونوں ملکوں کے بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے رشتوں کا ثبوت ہے اور اس کا مشترکہ مقصد بھارت اور مڈغاسکر کے ذریعہ بحری سلامتی کو یقینی بنانا اور دونوں ملکوں کی بحریاؤں کے درمیان ایک دوسرے کے تعاون سے کام کرنا ہے۔

پہلا ٹریننگ اسکواڈرن جنوبی نیول کمانڈ (ایس این سی) کا ایک جزو ہے، جو کہ بھارتی بحریہ کی ٹریننگ کمان ہے اور جس کی سربراہی جنوبی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، وائس ایڈمیرل اے کے چاؤلا کررہے ہیں۔ بھارت اور مڈغاسکر کے درمیان مضبوط سمندری تعلقات ہیں اور پہلے ٹریننگ اسکواڈرن کا اینٹ سیرانن کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3069


(Release ID: 1707685) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Telugu