وزارت دفاع

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اسٹاف سطح کی ساتویں بات چیت

Posted On: 25 MAR 2021 5:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  25 /مارچ 2021 ۔ سمندری شعبہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے نئی دہلی میں 23 سے 25 مارچ 2021 تک بھارتی بحریہ اور بنگلہ دیش بحریہ کے درمیان ساتویں اسٹاف بات چیت ہوئی ۔ بنگلہ دیش بحریہ کے وفد کی قیادت چٹوگرام نیول ایریا کے کمانڈر ریئر ایڈمیرل محمد مزمل حق نے کی۔ بھارتی بحریہ کے وفد کی قیادت اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ریئر ایڈمیرل جے سنگھ نے کی۔ کووڈ-19 سے متعلق سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد یہ اسٹاف بات چیت پہلی دو فریقی بات چیت تھی۔ اسٹاف بات چیت کے درمیان بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن کی باہمی تال میل پر مبنی پٹرولنگ، دو فریقی مشق بونگو ساگر، نیول ٹریننگ کا انعقاد اور ہائیڈروگرافی جیسے باہمی تعاون پر مبنی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنگلہ دیش بحریہ کے وفد نے 24 مارچ 2021 کو بھارتی بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمیرل ایم ایس پوار کے ساتھ بھی ایک نتیجہ خیز بات چیت کی۔

بھارت اور بنگلہ دیش اس سال، 1971 کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں کامیابی کا مشترکہ طور پر گولڈن جبلی تقریبات منارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مشترکہ طور پر متعدد سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں، جن میں دونوں بحریاؤں کے ذریعے ایک دوسرے کا شپ وزٹ بنگلہ دیش مسلح افواج کے دستے کے ذریعے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ 2021 میں شرکت اور فروری 2021 میں نئی دہلی میں انفارمیشن شیئرنگ اینڈ انٹرو پیریبلٹی  کے متعلق انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) ورکنگ گروپ میں بنگلہ دیشی وفد کی شمولیت شامل ہے۔ مارچ 2021 میں بھارتی مسلح افواج کی تینوں شاخوں پر مشتمل دو وفود، 1971 کی جنگ کے جنگی میدانوں کے ہوتے ہوئے گزرنے والی ’وکٹری ڈے فلیم‘ کو لے کر چلنے میں اور بنگلہ دیش میں یوم آزادی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3068



(Release ID: 1707684) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi