شہری ہوابازی کی وزارت

کرنول ہوائی اڈہ کا افتتاح کیاگیا


اڑان اسکیم کے تحت 28 مارچ 2021 سے پروازیں شروع ہو ں گی

Posted On: 25 MAR 2021 4:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی25،مارچ2021

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ورچوئل تقریب کے دوران آندھرا پردیش میں اوروکل کرنول ہوائی اڈہ کا افتتاح کیا۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یدوگڑی سیندینتی جگموہن ریڈی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کرنول ہوائی اڈہ کی افتتاحی تقریب میں سینئر عہدیداروں کے علاوہ دیگر اہم شراکت دار بھی موجود تھے۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے سینئر افسران اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے افسران نے بھی ورچوئلی طور پر منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی۔ کرنول آندھرا پردیش میں ایسا چھٹا ہوائی اڈہ ہے جو کڈپا، وشاکھا پٹنم، تیروپتی، راجہ مندری اور وجے واڑا کے بعد کام کررہا ہے۔

کرنول ہوائی اڈہ پر پروازیں (فلائٹ آپریشن) علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم ’اڑے دیش کا عام ناگرک‘ (آر سی ایس-اڑان) کے تحت 28 مارچ 2021 سے شروع ہوں گی۔ بنگلور، وشاکھاپٹنم اور چنئی کے لئے راہ راست پروازیں جنوبی ہند میں بڑے مراکز کو خطے کے قریب لائیں گی۔ گزشتہ چار سال میں اڑان کی 4 بولی کے عمل کے تحت شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) کے ذریعے ان روٹس کو منظوری دی گئی تھی۔ بھارت سرکار اور آندھرا پردیش سرکار مشترکہ طور  پر 80:20 تناسب کی بنیاد پر آپریشنس وی جی ایف ایک دوسرے کو دستیاب کرائیں گے۔ اب تک ہندوستان کے طول وعرض میں اڑان کے تحت 325 روٹس کے ساتھ) 5 ہیلی کاپٹرس+ 2 واٹر ایروڈروم ( سمیت 56 ان سروڈ اور انڈر سروڈ ہوائی اڈے چالو کیے گئے ہیں۔

کرنول آندھرا پردیش کی جوڈیشیل راجدھانی ہے اور وہ ملک کا ایک تاریخی مرکز ہے۔ یہ مقام اپنی طاقتور اور بااثر گپھاؤں اور مندروں کے لئے مشہور ہے۔ کرنول شہر تنگ بھدرا دریا کے کناروں پر واقع ہے۔ یہ ہوائی کنکٹی ویٹی کرنول کے عوام کی امنگوں کو پورا کرے گی اور مقامی معیشت وسیاحت کو جہت فراہم کرے گی۔


...............................................................

 

                                       n                                                                                                          ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-3052



(Release ID: 1707646) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu