کامرس اور صنعت کی وزارتہ

میک ان انڈیا

Posted On: 24 MAR 2021 2:20PM by PIB Delhi

میک ان انڈیا  پہل 25 ستمبر 2014 کو شروع کی گئی جس کا مقصد سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنا ، جدت طرازی  کو فروغ دینا ، بہترین مینوفیکچرنگ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنا ،کاروبار کرنے میں سہولت پیدا کرنا  اور ہنرمندی کے فروغ کو بڑھاوا دینا شامل ہے۔ اس پہل کا مزید مقصد سرمایہ کاری،جدید اور کارگر بنیادی ڈھانچے کے لئے موافق ماحول پیدا کرنا ، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے نئے شعبے کھولنا اور مثبت ذہن کے ساتھ حکومت اور صنعت کے درمیان شراکت داری قائم کرنا ہے۔

اپنے آغاز سے ہی میک انڈیا پہل نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت میک ان انڈیا 2.0 کے تحت 27 سیکٹرس پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ صنعت کے فروغ اور داخلی تجارت سے متعلق محکمہ مصنوعات سازی کے شعبہ کے لئے کارروائی کے منصوبہ کوکوآرڈینیٹ کررہا ہے، جبکہ کامرس کا محکمہ خدمات کے شعبوں کو کوارڈینیٹ کررہا ہے۔ میک انڈیا  2.0 کے تحت شعبوں کی فہرست ضمیمہ میں ہے۔

حکومت ہند امکانی سرمایہ کاروں کی شناخت کے لئے میک ان انڈیا کارروائی منصوبے کے نفاذ کے لئے سرمایہ کاری میں سہولت کے تحت مسلسل کوشش کررہی ہے ۔ بیرون ملک میں ہندوستانی مشنز اور ریاستی حکومتوں کو پروگرام ، کانفرنس ، روڈ شو اور دیگر پرموشنل سرگرمیوں کے لئے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تاکہ میک ان انڈیا بینر کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔ ایف ڈی آئی کو فروغ دینے اور ملک میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی کوآپریشن بڑھانے کی غرض سے انویسمنٹ آؤٹ رِچ سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں۔

ہندوستان نے 2015-2014 میں 45.15 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے پچھلے مالی سال 20-2019 کے دوران 74.39 بلین امریکی ڈالر (عارضی اعدادوشمار) اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ ایف ڈی آئی کی آمد درج کی ہے۔ گزشتہ چھ مالی سالوں (20-2014) میں ہندوستان نے 358.30  بلین امریکی ڈالر  کی ایف ڈی آئی حاصل کی ہے جوکہ گزشتہ 20 برسوں میں (681.87 بلین امریکی ڈالر) حاصل ہونے والی ایف ڈی آئی کا 53 فیصد ہے۔

موجودہ عمل کو آسان اور معقول بنانے سمیت کاروبار  میں  سہولت پیدا کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ملک کی سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہندوستان عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ (ڈی بی آر) 2020 کے مطابق عالمی بنک کے کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق درجہ بندی میں 63 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ایسا کاروبار شروع کرنے ، ٹیکس کی ادائیگی ، سرحد پار تجارت اور دیوالیہ پن  کے شعبوں میں اصلاحات کی وجہ سے ہوا ہے۔

حال ہی میں حکومت نے جاری اسکیموں کے علاوہ مختلف اقدامات کئے ہیں جس کا مقصد ہندوستان میں گھریلو اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ ان میں نیشنل انفرا اسٹرکچر پائپ لائن ، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی این بی ایف سیز اور بنکوں کی نقدی کے مسائل کو حل کرنا ، گھریلو مینوفیکچرنگ کو تقویت پہنچانے کی غرض سے پالیسی اقدامات شامل ہیں۔ حکومت ہند نے عوامی خریداری کے احکامات ، مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام(پی ایم پی)، مختلف وزارتوں کی پروڈکشن سے جڑی ترغیبات کے لئے اسکیموں کے ذریعہ اشیا کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو بھی فروغ دیا ہے۔

مزیدبراں، امداد ، سہولیت فراہم کرنے اور ہندوستان میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے انویسٹر فرینڈلی ایکوسسٹم فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی کابینہ نے 03 جون 2020 کو سکریٹریوں کے ایک بااختیار گروپ  (ای جی او ایس) کے دستور کو نیز تمام متعلقہ وزارت/محکموں میں  پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیلس (پی ڈی سیز)کو بھی منظوری دی، جس کا مقصد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کے ساتھ سرمایہ کاری میں تیزی لانا ہے اور اس کے ذریعہ گھریلو سرمایہ کاری اور ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ کے لئے ہندوستان میں لائق سرمایہ کاری پروجیکٹوں کی پائپ لائن کو فروغ دینا ہے۔

 

 

 

ضمیمہ

 

‘میک ان انڈیا ’ پہل کے تحت 27 سیکٹر زکی فہرست

مینوفیکچرنگ سیکٹرز

  1. ایرواسپیس اور ڈیفنس
  2. آٹومیٹیو اور آٹو کمپونینٹس
  3. فارماسیوٹیکلز اور میڈیکل آلات
  4. بایو۔ٹکنالوجی
  5. کیپٹیل گڈس
  6. ٹیکسٹائل اور ملبوسات
  7. کیمیکل اور پیٹرو کیمیکلس
  8. الیکٹرونک سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم)
  9. چمڑا اور جوتے چپل
  10. فوڈ پروسیسنگ
  11. جواہرات اور زیورات
  12. جہازرانی
  13. ریلویز
  14. تعمیرات
  15. جدید اور قابل تجدید توانائی

 

سروس سیکٹر

  1. اطلاعاتی تکنالوجی اور اطلاعاتی تکنالوجی انیبلڈ خدمات  (آئی ٹی اینڈ آئی ٹیز)
  2. سیاحت اور مہمانی نوازی کی خدمات
  3. میڈیکل ویلیو ٹریول
  4. ٹرانسپورٹ اور لوجسٹک سروسز
  5. اکاؤنٹنگ اور فائنانس سروسز
  6. آڈیو ویزوئل سروسز
  7. قانونی خدمات
  8. مواصلاتی خدمات
  9. تعمیرات اور متعلقہ انجینئرنگ خدمات
  • xxv. ماحولیاتی خدمات
  1. مالی خدمات
  2. تعلیمی خدمات

یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزارت کامرس اور صنعت میں وزیرمملکت جناب سون پرکاش نے ایک تحریری جواب میں پیش کیں۔

 

 

*************

 

ش ح۔ف ا   ۔ م ص

 (U: 3034)



(Release ID: 1707485) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Punjabi