وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیرتعلیم نے سی بی ایس ای صلاحیت پر مبنی تعلیمی پروجیکٹ کے  ایک حصہ کے  طورپر سائنس،  ریاضی اور  انگریزی کی کلاسوں کے لئے سی بی ایس ای اندازہ قدر فریم ورک کا  آغاز کیا


اندازہ قدر کے معاملے میں عالمی معیارحاصل کرنے کے  این ای پی کے ویژن سے  یہ فریم ورک مطابقت رکھتا ہے-جناب رمیش  پوکھریال‘ نشنک’

اندازہ قدر کانیافریم ورک برٹش کونسل- سی بی ایس ای صلاحیت پر مبنی تعلیمی پروجیکٹ کے ایک حصہ کے طور پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد تعلیم کے فوکس کو‘ رٹ ’کریاد کرنے سے صلاحیت پر مبنی آموزش  کی طرف لانا ہے

اندازہ قدر کے صلاحیت پر  مبنی نئے فریم ورک کا مقصد آموزش کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے تعلیم کو بین الاقوامی اوراعلی معیار کا بنانا اور اسکولی اندازہ قدر میں   اعلی معیار حاصل کرنے میں اساتذہ کی مدد کرناہے

نیا فریم ورک برطانوی ماہرین اور  ہندوستانی نظام اسکول کے متعلقین کے درمیان وسیع پیمانہ پر تعاون اور صلاح و مشورہ  کے نتیجہ میں تیار ہوا ہے

Posted On: 24 MAR 2021 7:08PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  23مارچ 2021 : مرکزی وزیرتعلیم نے آج نئی دہلی میں سی بی ایس ای صلاحیت پر مبنی تعلیمی پروجیکٹ کے  ایک حصہ کے  طورپر سائنس  ریاضی اور  انگریزی کی کلاسوں کے لئے سی بی ایس ای اندازہ قدر فریم ورک کا  آغاز کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا ‘‘  این ای پی کا بنیادی مقصد تعلیمی نظام کی تبدیلی کی رہنمائی کرنا اور  نوجوانوں کو  ایک بہتر مستقبل کے لائق بنانا ہے۔ نوجوانوں کو تیار کرنے میں اسکول بہت اہم رول ادا کرتے ہیں اورمجھے خوشی ہے کہ  اس فریم ورک کے آغاز سے  این ای پی کی ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں کام کرنے کے لئے میں سی بی ایس ای اوربرٹش کونسل کی ٹیموں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے  سیکنڈری سطح (6 تا 10 درجات) کےلئے موجودہ اسکولی تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے اور  پورے بھارت میں  طلباء کے  مجموعی آموزشی نتائج کو بہتر بنانے کے لئے صلاحیت پر مبنی اندازہ قدر فریم ورک خصوصی طور پر انگریزی (ریڈنگ) سائنس اور ریاضی کااحاطہ کرے گا۔ یہ فریم ورک سی بی ایس ای صلاحیت پر مبنی تعلیمی پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جس کا مقصدموجودہ تعلیم کے رٹ کریاد کرنے سے ماڈل کی جگہ آئندہ دو تین برسوں میں  این ای پی 2020 کے مطابق  صلاحیت پر مبنی فریم ورک کو لانا ہے۔  وزیرموصوف نے  بتایا کہ  یہ فریم ورک اندازہ قدر میں عالمی معیار حاصل کرنے کے این ای پی ویژن سے مطابقت رکھتا ہے۔

سی بی ایس ای کے چیئرپرسن جناب منوج آہوجہ نے کہا‘‘ نئی قومی  تعلیمی پالیسی 2020 بھارت  میں تعلیمی ایکو سسٹم میں ایک واضح تبدیلی لائے گی۔ اس کامقصد طلباء کو  21ویں صدی کے لئے تیار کرنا ہے اور یہ رٹ کر   یاد کرنےوالی تعلیم کی جگہ صلاحیت پر مبنی تعلیم پر زور دیتی ہے۔ ’’

برٹش کونسل کی ڈائریکٹر میڈیا باربراوک ہیم اوبی ای نے کہا ‘‘ بھارت اوربرطانیہ کے تعلقات کے لئے تعلیم اور تحقیق میں تعاون مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ سی بی ایس ای کی قیادت میں  کی جانے والی اس زبردست پہل کاحصہ بننا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اصلاح شدہ اندازہ قدر فریم  ورک  سی بی ایس ای اسکولوں میں تمام طلباء کے لئے  ایک بہتر آموزشی تجربے اور نتائج کے لئے اعلی معیار کی تدریس میں مدد کرے گا۔گزشتہ چند دہائیوں میں بھارت میں سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ وسیع پیمانہ پر ہمارے کام اور  برطانیہ کے پورے تعلیمی نظام کے ساتھ ہمارے رابطوں کی وجہ سے  ہم ایسے فریم ورک کی تجویزپیش کرسکے جو بھارت کے  اسکولوں میں  نہ صرف اندازہ قدر کے بین الاقوامی معیارات لائے گا بلکہ اس کے ساتھ بھارت کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا نفاذ کاایک نقش راہ بھی ہے۔  ہم  پروجیکٹ کے اختتام تک سی بی ایس ای اور  بھارت کے اسکولی نظام کے متعلقین کےساتھ مل کر کام کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔’’

یہ فریم ورک اس وقت چلائی جارہی ایک بڑے پروجیکٹ کے کام کی بنیاد ہے جس میں  ماڈل سوال  بینک  تیار کرنے اور  آئیڈیل اسباق کے خاکے مرتب کرنے کے لئے اس فریم ورک کو استعمال کرنےکے سلسلے میں  40 اندازہ قدر ڈیزائنرز، 180 ٹیسٹ آئٹم رائٹرز اور 360 ماسٹر ٹرینر مینٹرز کی تربیت کی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں پہلے مرحلہ میں  چنندہ کیندریہ ودیالیہ ، نوودیہ ودیالیہ، مرکز کے زیرانتظام خطہ چنڈی گڑھ اور پورے ملک کے پرائیویٹ اسکول شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام 2024 تک بھارت کے تمام 25000 سی بی ایس ای اسکولوں میں شروع کیا جائے گا۔

مجوزہ اندازہ قدر فریم ورک تدریس کے معیار میں بہتری لانے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات کے مطابق  تبدیلیوں کو نافذ کرنے کےلئے لایا گیا ہے۔بھارت کے اسکولوں میں آموزش اوراندازہ قدر کے موجودہ  ماڈل کے تجزیہ اوروسیع پیمانہ پر تحقیق کے بعد برطانوی نالج پارٹنر کے طور پر الفا پلس کے ساتھ برٹش کونسل نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ تربیت اساتذہ،  ادارہ جاتی صلاحیت سازی اور اسکول ایکو سسٹم میں طویل مدتی نظام سے متعلق تبدیلی لانے میں حکومتوں اور  تعلیمی محکموں کی مدد کرنے کا برٹش کونسل کا ایک عالمی ٹریک ریکارڈ ہے۔ اس پہل کے لئے برٹش کونسل اس وقت چنندہ برطانوی شراکت داروں کے ساتھ کام کررہی ہے:

کیمبرج ،جو کہ  تدریسیات اور اسباق کے خاکہ بینک سے متعلق صلاحیت پر مبنی نظریہ کے بارے میں  اساتذہ کے کنٹی نیوونگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) تیار کررہے ہیں اور فراہم کرارہے ہیں۔

یو کے   این اے آر آئی سی ، جنہوں نے  اندازہ قدر کے نظام میں مربوط کرنے کے لئے  صلاحیت پر مبنی نظریات  کے امکان کاجائزہ لینے اوراس کی شناخت کرنے کے لئے سی بی ایس ای ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے۔

الفا پلس،نے  صلاحیت پر مبنی آموزشی اندازہ قدر فریم ورک تیار کیا ہے اوریہ 40 اندازہ قدر ڈیزائنروں، 180 ماسٹرٹیسٹ آئٹم رائٹرز کے لئے  صلاحیت سازی کی ورکشاپ چلا رہے ہیں۔

اس پروجیکٹ سے 2024 تک  15 تعلیمی لیڈروں ، 2000 اسکول پرپنسپلوں، 15 سینئر سرکاری لیڈروں، 180 ٹیسٹ آئٹم رائٹرز، 360 ماسٹر ٹرینرز کو براہ راست مدد ملے گی جو  آگے  25000 سی بی ایس ای اسکولوں میں اسےنافذ کریں گے جن میں  جے این وی اورکے وی، 132000 اساتذہ اور 20ملین آموز گار شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۔رض ش ح ۔  ۔اگ )

U.NO. 3036

 



(Release ID: 1707462) Visitor Counter : 277


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Punjabi