کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایپیڈانے زرعی برآمدات کے امکانات میں اضافہ اور مضبوطی کےلئے نیپال کے ساتھ ورچوئل طریقے سے خریدار-فروشندہ میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 24 MAR 2021 5:38PM by PIB Delhi

نیپال میں بھارت کی زرعی اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی درآمدات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ایپیڈا نے کٹھمنڈو میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے ساتھ مل کر ورچوئل طریقے سے ایک خریدار-فروشندہ میٹنگ(بی ایس ایم)کا انعقاد کیا۔

اس بی ایس ایم کا انعقاد کل یعنی 23 مارچ 2021ء کو کیاگیا، جہاں بھارت اور نیپال کے افسران ااور تجارتی نمائندے جیسے اہم وابستگان زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں اسٹریٹیجک تعاون پر غورو فکر کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔

نیپال کے ساتھ کیاگیا یہ بی ایس ایم ایپیڈا کے ذریعے گزشتہ چند مہینوں میں منعقد کی گئی اس قسم کی ورچوئل میٹنگ کے سلسلہ کی 17ویں کڑی ہے۔اس بی ایس ایم کا بنیادی مقصد زراعت اور متعلقہ شعبوں میں برآمد کاروں اور درآمد کاروں کو جوڑنے کےلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے کام میں دلچسپی رکھنے والے تمام امکانی ممالک کو متحد کرنا ہے۔

ایپیڈا کٹھمنڈو میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں، نیپال کی زراعت اور مویشیوں کی ترقی کی وزارت اور نیپال چیمبر آف کامرس کے اہل کار اور دیگر وابستگان نے اس ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔بھارت کے برآمد کاروں اور نیپال کے درآمدکاروں نے اس بی ایس ایم کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا۔

کووڈ-19 وبائی مرض کے بعد سے بھارت اور پڑوسی تاجر شراکت داروں کےلئے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدہ کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعاون کے مد نظر بھارت نے کووڈ-19 کی مشکل گھڑی کے دوران نیپال کو خوراک اور غذائیت سے متعلق مصنوعات کی سپلائی کویقینی بنانا جاری رکھا۔

20-2019ء میں نیپال کے ساتھ بھارت کی کل تجارت 7.87بلین امریکی ڈالر کی تھی۔نیپال کو ایپیڈا کی مصنوعات کی برآمدات 670.6 ملین امریکی ڈالر (لادنے کی مقدار1,896,915میٹرک ٹن )کی تھی۔

20-2019ء کے دوران بھارت کے ذریعے برآمد کی جانے والی اہم اشیاء میں غیر باسمتی چاول، اناج سے بنی اشیاء، مختلف قسم کے تیار شدہ مال، مکئی اور مونگ پھلی وغیرہ شامل تھی۔اسی مدت کے دوران نیپال سے بھارت میں درآمد کی جانے والی زرعی مصنوعات میں ڈبہ بند اشیاء ، اناج سے بنی مصنوعات، ڈبہ بند پھل اور رس، الکحل والی مشروبات اور ڈبہ بند سبزیاں وغیرہ شامل تھیں۔

 

*************

 

ش ح۔ق ت۔ ن ع

(25.03.2021)

(U: 3025)


(Release ID: 1707445) Visitor Counter : 146


Read this release in: Punjabi , English , Hindi