نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیرکھیل جناب کرن رجیجونے نشانہ بازی عالمی کپ کے فاتحین کو تمغے پیش  کئے،  کہااولمپک کے لئے جانے والےدستے میں تمغہ  پانے کے  کئی دعویدار کھلاڑی شامل ہیں

Posted On: 24 MAR 2021 4:55PM by PIB Delhi

آئی ایس ایس ایف نشانہ بازی عالمی کپ میں آج ایک خصوصی مہمان موجود تھے۔ کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب کرن رجیجو خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے کے فائنل میچ  دیکھنے کے لئے آج نئی دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں موجود تھے۔ انہوں نے فاتحوین کو تمغے پیش کئے۔ اس مقابلے کے تینوں  تمغے ہندوستان نے جیتے ، جس میں چنکی یادو نے طلائی تمغہ، راہی سرنوبت نے نقرئی اور منو بھاکر نے کانسہ کا تمغہ جیتا ۔

 

اس سے پہلے آج نوجوان ہندوستانی نشانہ باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے مردوں کی  50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلے میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔ ایشوریہ  کے طلائی تمغہ کے ساتھ ، ہندوستان 9 طلائی، 5 نقرئی اور 5 کانسے کے ساتھ میڈل کی فہرست میں مضبوطی کے ساتھ چوٹی پر موجود ہے۔

 

 

 

جناب رجیجو نے اس ورلڈ کپ میں کارکردگی کے لئے نشانہ بازوں کی تعریف کی ۔ کورونا وائرس لاک ڈاون کے بعد ہونے والے یہ پہلے بڑے  عالمی مقابلوں میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر جناب رجیجو نے کہا ‘‘ اس ورلڈ کپ میں کل ملاکر ہندوستان کی مجموعی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے۔ ہمیں اپنے نشانہ بازوں سے کافی امیدیں تھیں کیونکہ ہم نے اس وبا کے مشکل دور کے دوران کھلاڑیوں کی ہرممکن مدد کی ہے۔ وبا کے دوران بھی ہم نے یہ یقینی بنایا ہے کہ ہندوستان میں نشانہ بازوں اور سبھی کھلاڑیوں کو مسلسل سہولیات اور سازوسامان فراہم کئے جائیں’’۔

وزیرکھیل نے ہندوستان میں  نشانہ بازی ترقی  پر بھی بات کی اور بتایا کہ کہ پچھلے کچھ برسوں میں ہندوستان نے کس طرح سے مختلف مقابلوں میں مسلسل شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ جناب رجیجو نے کہا ‘‘ یہ ہندوستانی نشانہ بازی ٹیم کے لئے ایک طویل سفر ہے ، کچھ سال پہلے ہم صرف کچھ مقابلوں میں ہی حصہ لیا کرتے تھے ، لیکن اچانک ہندوستان نشانہ بازی میں ایک اہم طاقت بن گیا ہے تو مجموعی طور پر یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے۔جس طرح کی سہولیات ملک بھر میں کھلاڑیوں کو حاصل ہورہی ہیں اور کھلاڑیوں میں ملک میں جس طرح کا جوش و خروش اور دلچسپی نظرآرہی ہے اور حکومت کی ہرممکن مدد کے ساتھ پوری کوشش ،ان سبھی کا ایک امتزاج ہے’’۔

جناب رجیجو کو اولمپک میں نشانہ بازی سے کافی امیدیں ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ٹیم میں کئی تمغے جیتنے کے دعویدار موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘ مجھے نشانہ بازی ٹیم سے کافی امیدیں ہیں ۔ ہم اولمپک میں سب سے بڑا دستہ بھیجنے والے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہمارے ملک کے کھلاڑیوں نے ایتھلیٹکس میں اولمپک کے لئے کوالیفیائی کیا تھا اور مجھے امید ہے کہ آنے والے مقابلوں میں ہمارے مزید کھلاڑی اولمپک کے لئے کوالیفیائی کریں گے، اس لئے ہم پہلے ہی اولمپک کے لئے بھیجے گئے کھلاڑیوں کے پچھلے ریکارڈ کو پار کرچکے ہیں۔ نشانہ بازی میں ہمارے پاس میڈل جیتنے کے لئے ایتھلیٹوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہوگی اور ایک بہت بڑی ٹیم ہوگی ’’۔

 

 

*************

 

ش ح۔ف ا   ۔ م ص

 (U: 3033)



(Release ID: 1707438) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi