ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے میں وراثت کا تحفظ
प्रविष्टि तिथि:
24 MAR 2021 3:56PM by PIB Delhi
ریلویز، کامرس اور صنعت وصارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وراثت کو محفوظ کرنے سے متعلق تفصیلی رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں، جن میں بھاپ والے ریلوے انجنوں کی دیکھ بھال وپہاڑی ریلوے کی مرمت، پہاڑی اور اسٹیم سیاحت کا فروغ، ریلوے میوزیم کو مستحکم کرنے اور ریلوے کی وراثت سے متعلق عمارتوں کا تحفظ، مخطوطات کو ڈیجیٹل بنانے اور آن لائن وغیرہ مشتہر کرنے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انڈین ریلویز پر انہوں نے بتایا کہ 21 ریلوے میوزیم میں 16 وراثتی گیلریز ہیں اور 9 وراثتی پارکس ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پانچ پہاڑی ریلوے بھی ہیں جن میں دارجلنگ ہمالیائی ریلوے ، نل گری، ماؤنٹین ریلوے (این ایم آر) کالکا شملہ ریلوے ماتھیرن لائٹ ریلوے (ایم ایل آر) اور کانگڑا وادی ریلوے شامل ہیں۔ ان میں سے تین پہاڑی ریلویز دارجلنگ ہمالیائی ریلوے، نل گری ماؤنٹین ریلوے اور کالکا شملہ ریلوے کو یونیسکو کی جانب سے عالمی وراثتی مقام قرار دیاگیا ہے۔
.......................
ش ح، ح ا، ع ر
24-03-2021
U-3003
(रिलीज़ आईडी: 1707433)
आगंतुक पटल : 96