کارپوریٹ امور کی وزارتت

کمپنیز فریش اسٹارٹ اسکیم اور لمیٹیڈ لایبلٹی پارٹنر شپ (ایل ایل پی) تصفیہ کی اسکیم کی مدت میں توسیع

Posted On: 23 MAR 2021 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی23،مارچ2021

خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے جنرل سرکولر نمبر 2020/12 مورخہ 3.3.2020 کے ذریعے کمپنیز فریش اسٹارٹ اسکیم 2020 شروع کی ہے، جس میں اور دوسری چیزوں کو ساتھ ساتھ کمپنیوں کو فراہم کیاگیا کہ وہ نا دہندگی کی مدت سے قطعہ نظر اور نادہندگیوں سے متعلق کسی بھی فائلنگ کی تلافی کریں اور ایک مکمل طور پر قانون کی پابندی کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے تازہ شروعات کریں۔

 انہوں نے بتایا کہ اسکیم میں دستاویزات فائلنگ کرنے میں تاخیر پر چھوٹ دی گئی ہے اور قانونی کارروائی سے بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ دستاویز اور ریٹرنز وغیرہ کے معاملے میں پہلی اپریل سے 31 دسمبر 2020 تک مدت میں قرض کی ادائیگی میں رعایت کے دوران تاخیر سے فائلنگ کے لئے کوئی اضافی چارج بھی نہیں لیاگیا تھا۔ زیر التوا دستاویزات داخل کرنے کی سی ایف ایس ایس 2020 اسکیم حاصل کرکے 473131 ہندستانی کمپنیوں اور 1065 غیر ملکی کمپنیوں کو فائدہ ہوا۔
...............................................................

 

      ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2944


(Release ID: 1707415) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Bengali , Punjabi