قانون اور انصاف کی وزارت

الٰہ آباد ہائی کورٹ کو 7 ایڈیشنل جج ملے

Posted On: 24 MAR 2021 3:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی24،مارچ2021

صدر جمہوریہ نے بھارت کے آئین کی دفعہ 224 کی شق (1) کے ذریعے عطا کئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایس شری محمد اسلم، انل کمار اوجھا، محترمہ رانی (ٹھاکر) ،نوین سریواستو، سید آفتاب حسین رضوی، اجے تیاگی اور اجے کمار سریواستو کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن 22 مارچ 2021 کو قانون وانصاف کی وزارت کے انصاف کے محکمے کی طرف سے جاری کیاگیا تھا۔

جناب محمد اسلم بی ایس سی، ایل ایل بی ہیں جنہوں نے 31 جولائی 1986 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی۔ وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، میرٹھ،رامابائی نگر، وارانسی اور بلیا، بہرائچ میں ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ سفارشات کے وقت وہ ہمیر پور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر کام کررہے تھے۔

جناب انل کمار اوجھا بی اے، ایل ایل بی ہیں۔ انہوں نے یکم اگست 1996 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی۔ انہوں نے پرنسپل جج فیملی کورٹ گورکھپور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج متھرا، اسپیشل جج (ای سی ایکٹ) متھرا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج متھرا، اسپیشل جج (ایس سی، ایس ٹی) فتح پور، اسپیشل سکریٹری اور ایڈیشنل ایل آر (قانون)، یوپی حکومت لکھنؤ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیض آباد، الٰہ آباد، ڈائریکٹر جوڈیشیل ٹریننگ اینڈ ریسرچ لکھنؤ کی حیثیت سے کام کیا۔ سفارش کے وقت وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکھنؤ کے طور پر کام کررہے تھے۔

محترمہ سادھنا رانی ٹھاکر بی اے، ایل ایل بی ہیں۔ انہوں نے یکم اگست1986 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی وہ سردست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج متھرا کے طور پر کام کررہی ہیں۔ وہ بریلی میں فیملی کورٹ میں پرنسپل جج، میرٹھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اسپیشل جج (ای سی ایکٹ) اسپیشل جج ایس سی، ایس ٹی ایکٹ ودیوریا اور اعظم  گڑھ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور گوندا میں اے ڈی آئی کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

سید آفتاب حسین رضوی بی ایس سی، ایل ایل بی پاس ہیں۔  انہوں نے 31 اگست 1987 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی۔ وہ لکھیم پورکھیری لکھنؤ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج او ایس ڈی،الٰہ آباد ہائی کورٹ، چندولی، اعظم گڑھ، فیض آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسپیشل افسر ویجی لینس ہائی کورٹ الٰہ آباد میں کام کرچکے ہیں۔ وہ سردست ہردوئی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے طور پر کام کررہے تھے۔

جناب اجے تیاگی بی کام، ایل ایل بی ہیں جنہوں نے 31 اگست 1987 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی وہ جھانسی، مراد آباد، ایٹا، جونپور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ جونپور بریلی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 5 اگست 2019 سے یوپی ریاست کی قانونی سروس اتھارٹی میں ممبر سکریٹری کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

جناب نوین سریواستو ایل ایل ایم ہیں۔ انہوں نے 31 اگست 1987 میں جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی۔ وہ بریلی، گوتم بدھ نگر، راما بائی نگر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رہ چکے ہیں اور امبیڈکرنگر، مرزا پور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رہ چکے ہیں۔ سفارش کے وقت وہ علی گڑھ میں ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کے طور پر کام کررہے تھے۔

اجے کمار سریواستو نے بی ایس سی، ایل ایل بی پاس کی ہے۔ انہوں نے 31 اگست 1987 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی۔ وہ آگرہ، بریلی، سون بھدر، متھرا میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھے اور بریلی، سون بھدر میں اسپیشل جج پرنسپل جج (فیملی کورٹ) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سون بھدر، سہارنپور، آگرہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر کام کیا۔ وہ سفارش کے وقت پریاگ راج میں رجسٹرار جنرل الٰہ آباد ہائی کورٹ کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔


...............................................................

 

    ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2997


(Release ID: 1707414) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Bengali