محنت اور روزگار کی وزارت

اٹل بیمت وِیَکتی کلیان یوجنا

Posted On: 24 MAR 2021 3:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 مارچ 2021: محنت و روزگار  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہمی کی کہ  اٹل بیمت وِیَکتی کلیان یوجنا ایمپلائیز اسٹیٹ انشیورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ذریعہ چھوٹے پیمانے پر دو سال کے لیے شروع کی گئی تھی، جو 01.07.2018 کو نافذالعمل ہوئی اور اس کا مقصد ان بیمہ دار افراد (آئی پی) کو راحت فراہم کرنا ہے جو بے روزگار ہو چکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 90 دنوں تک، اوسط یومیہ آمدنی کے 25 فیصد تک نقد  معاوضے کی صورت میں راحت بہم پہنچائی گئی ، بشرطیکہ ملازم نے بیمہ کے قابل ملازمت کے دو برس مکمل کیے ہوں اور راحت حاصل کرنے سے قبل مسلسل چار تعاون والی مدتوں میں اٹھتر (78) دنوں سے زائد کا تعاون دیا ہو۔

اس کے آغاز سے لے کر 18.03.2021 تک، اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 43299 مستفیدین راحت حاصل کر چکے ہیں اور 57.18 کروڑ روپئے کے بقدر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے ، 01.07.2018 سے 18.03.2021 تک، اس اسکیم کے تحت کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

اس اسکیم کو 01.07.2020 سے  30.06.2021 تک توسیع دی گئی ہے۔ وہ بیمہ دار افراد جو کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران بے روزگار ہوگئے، انہیں فوائد بہم پہنچانے کے لئے، راحت کی شکل میں دیے جانے والے معاوضے کی شرح میں اضافہ کیا گیا، ساتھ ہی ان بیمہ دارافراد کے لئے اہلیت کی شرائط میں رعایت کی گئی  جو 24.03.2020کے بعد بے روزگار ہوئے:

  1. راحت کی شرح میں دوگنا اضافہ کرتے ہوئے ملازم کی اوسط یومیہ آمدنی کی شرح 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی۔
  2. بیمہ دار شخص بے روز گار ہوجانے سے قبل کم از کم دو برس بیمہ کے قابل ملازمت میں ہونا چاہئے اور اس نے بے روزگار ہونے سے قبل 78 دنوں سے زائد اور بے روزگار ہونے سے قبل دو برسوں میں بقیہ تین تعاون والی مدتوں میں سے ایک میں کم از کم 78 دنوں کے لئے تعاون دیا ہو۔ اس سے قبل شرط یہ ہوا کرتی تھی کہ  ملازم نے بے روزگار ہونے سے قبل، کم از کم دو برس بیمہ شدہ ملازمت کے ساتھ، چار تعاون والی مدتوں میں کم از کم 78 دنوں  کا تعاون دیا ہو۔
  3. معاوضہ کی ادائیگی بے روزگار ہونے کے 30 دنوں بعد ہوگی۔ اس سے قبل یہ مدت 90 دنوں کی ہوا کرتی تھی۔
  4. بیمہ دار فرد کے معاوضے کا دعویٰ آجر کے ذریعہ آگے بڑھائے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ دعویٰ فارم کی شکل میں خود بیمہ دار شخص کے ذریعہ آن لائن بھرا جائے اور اس فارم کو براہِ راست برانچ آفس کے لئے ارسال کیا جائے۔

ملک میں بے روزگاروں کی فلاح و بہبود کے لئے وزارت کے ذریعہ مندرجہ ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  1. روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے کی ترغیب فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی تحفظ فوائد بہم پہنچانے اور کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران بے روزگار ہوئے افراد کے روزگار کی بحالی کے مقصد سے حکومت کے ذریعہ آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا(اے بی آر وائی) کا آغاز کیا گیا۔ یہ اسکیم چونکہ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے توسط سے نافذ کی جا رہی ہے، اس لیے یہ اسکیم بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) سمیت مختلف شعبوں / صنعتوں کے آجرین کے مالی بوجھ کو کم کرتی ہے اور مزید کارکنان کو بھرتی کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اے بی آر وائی کے تحت، حکومت دو سال کی مدت کے لئے قرض دے رہی ہے، جس میں ملازمین کا حصہ (اجرت کا 12 فیصد) اور آجرین کا حصہ (اجرت کا 12 فیصد) قابل ادائیگی  یا صرف ملازمین کا حصہ ، جو کہ ای پی ایف او کے تحت درج رجسٹر کمپنیوں کے ملازمین کی طاقت پر منحصر ہے۔
  1. ملک میں روزگار کی تلاش، کرئیر کونسلنگ، پیشہ وارانہ رہنمائی، ہنرمندی ترقیات سے متعلق کورسوں کے بارے میں معلومات، انٹرنشپ وغیرہ جیسی روزگار سے متعلق مختلف خدمات کی فراہمی کے لئے حکومت مشن موڈ پروجیکٹ کے طور پر قومی کرئیر خدمات (این سی ایس) پروجیکٹ بھی نافذ کر رہی ہے۔ یہ خدمات قومی کرئیر خدمات پورٹل (www.ncs.gov.in) پردستیاب ہیں اور یہ روزگار کے متلاشی افراد، آجرین، ہنرمندی فراہم کرنے والے افراد، کریئر کونسلر حضرات، وغیرہ سمیت تمام یوزرس کے لئے قابل رسائی ہے۔

 

 

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے ، اے بے وی کے وائی کے تحت 01.07.2018 سے 18.03.2021 کی مدت کے دوران کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات

نمبر شمار

ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقہ

موصول ہوئے دعوؤں کی مجموعی تعداد

منظور شدہ دعوؤں کی تعداد

منظور شدہ رقم

1.

ہماچل پردیش

992

623

8332562

2.

کرناٹک

4937

3229

46860455

3.

پنجاب

2424

1491

18617965

4.

اتراکھنڈ

1187

554

7162513

5.

ہریانہ

5979

1751

22849924

6.

آسام

326

237

2974008

7.

راجستھان

4837

3235

41077152

8.

جموں و کشمیر

260

165

1480306

9.

اترپردیش

5965

2888

39647355

10.

مغربی بنگال

1149

690

9461380

11.

ناگالینڈ

1

1

21637

12.

بہار

653

466

5259276

13.

دہلی

4323

2619

46204397

14.

جھارکھنڈ

422

185

2215305

15.

سکم

2

0

0

16.

تری پورہ

14

14

114450

17.

میزورم

6

5

30825

18.

گجرات

2265

1498

19809040

19.

آندھرا پردیش

10693

8081

89842174

20.

اڈیشہ

648

318

3370491

21.

تمل ناڈو

5221

3463

43386600

22.

مدھیہ پردیش

2810

1943

24615791

23.

مہاراشٹر

6238

4356

61919164

24.

گوا

597

355

5681094

25.

چھتیس گڑھ

594

354

4108174

26.

تلنگانہ

3942

2407

34087064

27.

کیرالا

2940

2126

29208122

28.

پڈوچیری

334

245

3496974

کل تعداد

69759

43299

571834198

 

 

 

*****

ش ح ۔اب ن

U-3010


(Release ID: 1707355) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Punjabi