وزارات ثقافت

شہید بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو کو آج شہیدی دِوس کے موقع پر قوم کا خراج عقیدت

Posted On: 23 MAR 2021 7:31PM by PIB Delhi

وزیر ثقافت نے آج شہیدی دِوس کے موقع پر مختلف مقامات پر بہت سے پروگرام کا انعقاد کیا ہے، کیونکہ محسن قوم فخر کے ساتھ شہید بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو کی غیر معمولی ہمت و شجاعت اور قربانی کو یاد کررہی ہے۔

اس موقع پر ، سنگیت ناٹک اکادمی نے ، پنجاب میں کھٹکر کلاں(شہید بھگت سنگھ کا گاؤں)میں قائم شہید اعظم سردار بھگت سنگھ موزیم میں ، شہید بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کے اعزاز میں ایک مشترکہ شردھناجلی سبھا کا انعقاد کیا۔ جناب دمن جیت سنگھ نے شہیدوں کا دادھی  وران پیش کیا ، جبکہ جناب گرمیت باوا (ایس این اے انعام یافتہ)اور گلوری باوا نے عقیدت کے گیت گائے۔ شہید سکھ دیو سنگھ کو محلہ نوگھرا میں  اُن کے آبائی گھر پر لدھیانہ کے شمالی زون کے ثقافتی مرکز اور ضلع انتظامیہ نے خراج عقیدت پیش کیا،جبکہ اسی طرح کی ایک تقریب پونے میں راج گرو نگر میں راج گرو واڈا میں شہید راج گرو کے آبائی گھر میں منعقد کی گئی۔یہ تقریب جنوبی مرکزی زون کے ثقافتی مرکز میں راج گرو نگر میونسپل کاؤنسل کے ساتھ شراکت داری میں منعقد کی۔

 

 

ساہتیہ اکادمی نے نئی دہلی میں  ہندی کے کویوں سمیت دیگر ثقافتی پروگرام منعقد کئے ، جن میں جناب کنور بے چین اور جناب لکشمی شنکر واجپئی جیسے کویوں نے شرکت کی۔لکھنؤ یونیورسٹی میں للت کلا اکادمی کے ذریعے آرٹسٹ کیمپوں، کانپور کے پنڈت دین دیال اُپادھیائے سناتن دھرم میں مجاہدین آزادی کے پورٹریٹ کیمپ اور نئی دہلی میں سنگیت ناٹک اکادمی کے ذریعے ورچوئل بھگتی مہوتسو کا انعقاد کیا ۔

 

 

حکومت ہند نے ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کو قومی اور بین الاقوامی پیمانے پر شاندار طریقے سے ‘آزادی کا اَمرت مہوتسو’کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم کے زیر قیادت ایک قومی کمیٹی اور وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک قومی نفاذ کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے، جو ان تقریبات کے تحت منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات کی پالیسیوں کی تیاری اور منصوبہ بندی کریں گی۔

افتتاحی پروگرام کا انعقاد12 مارچ 2021ء کو سابرمتی آشرم میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی اور جس کے دوران انہوں نے احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے گجرات کے نوساری میں ڈانڈی تک کے لئے آزادی مارچ کو بھی جھنڈا دکھا کر شروع کیا۔اس موقع پر ملک بھر میں 75 مقامات پر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت ثقافت کے تحت متعلقہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ وزارت کے یو ٹیوب چینلوں پر تمام پروگراموں کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

(24.03.2021)

(U: 2969)


(Release ID: 1707192) Visitor Counter : 257