وزارت سیاحت

سیاحت کے سیکریٹری جناب اروند سنگھ نے بھگت سنگھ کی زندگی پر ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا


سیاحت کی وزارت نے  انڈیا@75پروگرام کے تحت مختلف پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے : سیاحت کے سیکریٹری

‘انڈیا@75:ایک وراثتی چہل قدمی’کا انعقاد آزادی کا اَمرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طورپر منعقد کیا جارہاہے

Posted On: 23 MAR 2021 5:22PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طورپر شہید بھگت سنگھ کی زندگی پر ایک تصویری نمائش انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں شروع کی گئی ہے۔آج اس نمائش کا افتتاح سیاحت کی وزارت کے سیکریٹری جناب اروند سنگھ نے کیا ۔سیاحت کی وزارت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپندر برار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔یہ نمائش شہید بھگت سنگھ کی زندگی کے حقائق کی عکاسی کرتی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیاحت کے سیکریٹری جناب اروند سنگھ نے، جدوجہد آزادی کی تحریک میں ہمارے مجاہدین آزادی کے کردار کو اجاگر کیا۔جناب اروند سنگھ نے اس بات سے بھی مطلع کیا کہ سیاحت کی وزارت نے انڈیا @75پروگرام کے تحت مختلف پروموشن کے پروگرام منعقد کرنے کی منصوبہ بندی  کی ہے۔

 

01.jpg

 

 

02.jpg

 

ہندوستانی سیاحت ، دہلی نے ‘انڈیا @75:ایک وراثتی چہل قدمی’کا انعقاد مہرولی کے علاقے میں کیا ہے، جس کا مقصد آج شہیدی دِوس کی یادگار منانا ہے۔اس واک کی خاص بات شہید بندا بہادر کے جائے شہادت پر پہنچنا تھا۔ مہمان نوازی کے ادارے ، علاقائی سطح کے رہنما کے ساتھ ساتھ انڈیا ٹورزم دہلی کے افسران نے بھی اس واک میں حصہ لیا۔یہ واک قطب مینار کمپلیکس میں پایہ تکمیل تک پہنچی۔

 

03.jpg

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

 (U: 2964)


(Release ID: 1707146) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Punjabi