وزارت آیوش
قوت مدافعت کو بڑھانے کےلئے آیوش کی اہمیت
Posted On:
23 MAR 2021 4:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی23،مارچ2021
حکومت نے ہر فرد کی قوت مدافعت کو بڑھانے اور بہتر بنانے کی ضرورت کے پیش نظر آیوش کی اہمیت کا نوٹس لیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے ایسی سستی اور آسان پریکٹسز (مشق) کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لئے قومی اور ریاستی سطح کے آروگیہ میلوں، نمائشوں، سیمیناروں اور میلوں کا اہتمام کیا ہے، جو کہ قوت مدافعت بڑھانے سمیت بیماریوں کی روک تھام کے لئے اپنائے جاسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے تناظر میں وزارت نے کمیونیکیشن کے ورچوئل میڈیم کو استعمال کرکے اپنی اسکیم انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونیکیشن (آئی ای سی) پھر تجویز کی ہے۔ اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
- آیوش کی وزارت نے 29 جنوری 2020 کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی کہ کس طرح کووڈ-19 سے خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور کس طرح گھروں میں محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ وزارت نے 6 مارچ 2020 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سکریٹریوں کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں عوام کی عام قوت مدافعت بڑھانے اور ممکنہ آیوش طریقہ کار بڑھانے پر زیادہ مخصوص تجاویز پر زور دیاگیا تھا۔ وزارت نے احتیاطی صحت اقدامات اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے 31 مارچ 2020 کو سیلف کیئر رہنما خطوط بھی جاری کیے تھے جس میں صحت کو آسان بنانے پر خاص ذکر کیاگیا تھا۔
- ریسرچ کونسلز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے آیوش کے متعلقہ نظام کے رجسٹرڈ پریکٹیشنرس کے لئے رہنما خطوط تیار کئے گئے ہیں۔ یہ ویٹڈڈ گائیڈ لائنز 7 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ آیوش پریکٹیشنرس کے فائدے کے لئے پبلک ڈومین میں دستیاب کرائی جاتی ہیں، تاکہ کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد کی جاسکے۔
- آیوش کی وزارت نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے یوگا اور آیوروید پر مبنی نیشنل کلینکل منیجمنٹ پروٹوکول بھی جاری کئے گئے ہیں، جو نیشنل ٹاسک فورس کے ذریعے تیار کئے گئے ہیں۔
- قوت مدافعت مہم کے لئے آیوش: آیوش کی وزارت اگست 2020 کے مہینے میں قوت مدافعت کے آیوش نام سے تین ماہ طویل مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد عوام میں بیداری بڑھانا، مؤثر ہوم کیئر سولوشنس سے متعلق عوامی بیداری بڑھانا اور آیوش کی مشق کی سفارش کرنا تھا تاکہ ان کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کی جاسکے۔ پوری مہم کے دوران بہت سے پروگرام مثلاً سوشل میڈیا مقابلے، آن لائن تبادلہ خیال اور ورچوئل سیمینارس کرائے گئے، جس سے معاشرے کے مختلف طبقوں میں آیوش کی وزارت کی پہنچ میں مزید اضافہ ہوا۔ یہ ایک موضوع پر مبنی مہم تھی، جس میں ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2020 کے ماہ کے لئے آہار، وی ہار اور ندرا موضوعات کا احاطہ کیاگیا۔
- ورچوئل پلیٹ فارموں پر ویبینار کا کرایا جانا: آیوش کی وزارت نے اپنے آیوش ورچوئل کنونشن سینٹر (اے وی سی سی) سمیت مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعے مختلف موضوعات پر ویبینارس کیے۔ قوت مدافعت کے موضوع پر 14 اگست 2020 سے کل 6 ویبینارس منعقد ہوچکے ہیں۔
- کمیونٹی ریڈیو پروگرام: آیوش کی وزارت نے دیہی اور نیم شہری آبادی میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں، سی آر ایس کے ذریعے معلومات سے متعلق قوت مدافعت پھیلانے کے لئے ایک بین حکومت تنظیم کامن ویلتھ ایجوکیشنل میڈیا سینٹرفار ایشیا (سی ای ایم سی اے) کو بھی شامل کیا۔ سی آر ایس پر5 منٹ کے براڈ کاسٹ 10 دسمبر 2020 سے 10 فروری 2021 تک روزانہ دوبار کیا جاتا رہا۔
- کووڈ-19 سے متعلق علا ج کے بارے میں اپ ڈیٹنگ ویب سائٹ: آیوش کی وزارت کی ویب سائٹ اور اس کی خود مختار تنظیموں کی ویب سائٹ کو بھی قوت مدافعت سے متعلق علاج پر معلومات کےساتھ لگاتار اپ ڈیٹ کیاگیا تھا۔
- ویڈیو کی تشکیل: ہندوستان کی نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی) کی مدد سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے کووڈ-19 پرس پیکٹو پر 17 منٹ کی ویڈیو تیار کی گئی تھی۔ ویڈیو کو مناسب طور پر مختصر کیاگیا اور آیوروید کے عالمی دن کے موقع پر ملک گیر سطح پر نشر کیا گیا تھا۔
یہ بات آج یہاں راجیہ سبھا میں آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (اضافی چارج) جناب کرن رجیجو نے ایک تحریری جواب میں بتائی۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-2942
(Release ID: 1707125)
Visitor Counter : 248