وزارت دفاع

مشن ساگر IV، کے تحت آئی این ایس جلشوا ایہولا بندرگاہ(مڈغاسکر) پہنچ گیا ہے

Posted On: 23 MAR 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،23مارچ ، 2021، مشن ساگر IV کے ایک حصے کے طو رپر  بھارتی بحریہ کا جہاز جلشوا 22 مارچ 2021 کو پورٹ ایہولا، مڈغاسکر پہنچ گیا۔ یہ جہازقدرتی آفات سے نمٹنے کی امداد کے طور پرمڈغاسکر  کی اپیل پر 1000 میٹرک ٹن چاول اور ایک لاکھ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی گولیاں وہاں اتارے گا۔

بھارت سرکار کی طرف سے مڈغاسکر  کی حکومت کو امدادی سامان حوالے کرنے کی سرکاری تقریب 23 مارچ 2021 کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مڈغاسکر کے وزیر اعظم  ہز ایکسیلنسی کرسٹین نٹسے، انوسی علاقے کے گورنر جناب جیری ہیٹری فنڈ ڈرازانا اور فورٹ ڈوفن کے میئر جناب جارجز مینی رنڈری آنیانیا نے شرکت کی۔ بھارت کی نمائندگی مڈغاسکرمیں بھارت کے سفیر جناب ا بھے کمار اور آئی این ایس جلشوا کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن پنکج جوہان نے کی۔

ایک سال کے عرصے کے ا ندر بھارتی بحریہ کے جہاز کا مڈغاسکر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے مشن ساگر-1 کے تحت مئی-جون2020 میں بھارتی بحریہ نے مڈغاسکر کو ضروری دوائیں پہنچائی تھیں۔ آئی این ایس جلشوا کا یہ دورہ بھارت کے ردعمل کے تحت ہے جو اس نے پچھلے برس مڈغاسکر کو متاثر کرنے والے بحرانوں کے جواب میں اختیار کیا ہے۔

حکومت کی حکمت عملی کا مقصد موجودہ وبائی بیماری کووڈ-19 پر قابو پانے میں اور مڈغاسکر کو درپیش شدید قحط سالی پر قابو پانے میں اس کی مدد کرناہے۔ ’مشن ساگر‘ دونوں ملکوں کے درمیان قدرتی آفات پر قابو پانے اور اس کے نتیجے میں آنے والی پریشانیوں کو دور  کرنے میں  دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ اس جہاز کے دورے سے ساگر علاقے کے تمام لوگوں کے لیے سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے کے ہمارے وزیر اعظم  وژن کی عکاسی ہوتی ہے اور اس اہمیت کا اظہار ہوتا ہے جوبھارت  آئی او آر میں مواقع ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے۔ یہ کارروائی  وزارت خارجہ  اور بھارت سرکار کی دیگر ایجنسیوں کے قریبی تعاون سے انجام دی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1HXQG.jpeg

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2960


(Release ID: 1707087) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Punjabi