محنت اور روزگار کی وزارت
بے روزگاری کی شرح
Posted On:
22 MAR 2021 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22مارچ ،2021، شماریات اور پروگرام پر عملدرآمد کی وزارت کا نیشنل اسٹیٹسٹکل آفس (این ایس او) 2017 سے پریوڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کراتا رہا ہے۔ مزدوروں کے بارے میں وقتاً فوقتاً کرایے جانے والے جائزے (پی ایل ایف ایس) کی دوسری سالانہ رپورٹ (جولائی 2018 سے جون 2019 تک) جو جون 2020 میں جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق لیبر فورس پارٹی سپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) اور امپلائمنٹ ریٹ (یو آر)، 15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے کل ہند سطح کی حیثیت (دیہی + شہری دونوں) بالترتیب 37.5 فیصد ، 35.3 فیصد اور 5.8 فیصد ہے۔
آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) اسکیم کے تحت جس پر سماجی تحفظ کے فوائد اور وبائی بیماری کووڈ-19 کے دوران ملازمت سے محروم ہوجانے والوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر عمل کیا جارہا ہے، اندازاً 16.5 لاکھ مستفیدین نے اسکیم کے ساتھ یکم اکتوبر 2020 سے اندراج کرایا ہے۔ اس میں سے تقریباً 13.64 لاکھ لوگ یو اے این نئے شامل ہونے والے ہیں۔ جو یکم اکتوبر 2020 کو یا اس کے بعد شامل ہوئے ہیں اور تقریباً 2.86 لاکھ لوگ جوکووڈ-19 کے دوران یکم مارچ 2020 سے 30 ستمبر 2020 تک بے روزگار ہوگئے تھےوہ دوبارہ یکم اکتوبر 2020 سے اس میں شامل ہوگئے ہیں۔
یہ اطلاع محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2899
(Release ID: 1706796)
Visitor Counter : 104