وزارت آیوش

جناب شری پد یسونائیک اورجناب کرن رجیجو نے ’’پائیدار ترقی کے ہدف ‘‘( ایس ڈی جی )-3 کی حصولیابی کے لئے آیوروید ‘‘ پر منعقدہ  26ویں قومی سمینار اور قومی  آیوروید  ودیاپیٹھ کے  24ویں  جلسہ تقسیم اسناد  کا  افتتاح کیا

Posted On: 22 MAR 2021 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22مارچ 2021/  معزز  وزیر مملکت  برائے دفاع  جناب شری پد  یسونائیک اور مرکزی  نوجوانوں کے امور اورکھیل  کے  مرکزی وزیر  (اضافی چارج) آیوش وزارت   جناب کرن رجیجو نے  آج وگیان بھون میں   ’’پائیدار  ترقی کے ہدف   (ایس  ڈی جی)3 کی حصولیابی کے لئے آیوروید ‘‘ پر منعقدہ 26ویں قومی سمینار اور قومی آیوروید ویاپیٹھ کے 24ویں    جلسہ تقسیم اسناد  کاا فتتاح کیا۔  آیورید میں  تعاون دینے کے لئے  تقریب میں  اہم  ویدوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس سمینار کے انعقاد پر آر  اے وی کو   مبارک باد پیش کرتے ہوئے  جناب شری پد یسونائیک نے کہا کہ   ’’یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔  پائیدار   ترقی کے اہداف کی شکل میں  ’ سبھی کے لئے صحت‘ کا ہدف   ہمارے لئے  نیانہیں  ہے۔ آیوروید بھی  سروبھونتو  سکھن:  کے نظریے پر  یقین کرتا ہے۔ یہ سمینار وقت کی ضرورت ہے۔  یہ نوجوان  ڈاکٹروں کو  آیوروید کی صلاحیت کے بارے میں  تعلیم دے گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ   آیوش حکومت کے ترجیحاتی   شعبوں میں سے   ایک ہے اور  وزارت آیوش نے گزشتہ چھ سال میں مثبت ترقی کی ہے۔

جناب کرن رجیجو نے قومی آیورویدک ودیاپیٹھ کو 24ویں جلسہ تقسیم اسناد کے لئے مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے  کہا  کووڈ19 وبا کے موجودہ وقت نے  اسے   اس سمینار کاموضوع بہت ہی   موزوں ہے  ۔ اس سمینار سے  آیوش کو  بڑھاوا ملے گا۔ یہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کے  خواب کو بھی آگے لے کر جائے گا۔

آیوروید کی قومی  اکامی، قومی آیوروید  ودیاپیٹھ (آر اے وی نے تعلیم کے گرو شیشیہ  نظام  کے بے مثال وسیلے سے    کلینکل  کو بڑھانے کے لئے قدمی آیورودید کے  تشہیر کا اپنا سفر 1991 سے شروع کیا۔  گروؤں (اساتذہ) طالب علموں ( شیشہ ) کو علم کی منتقلی کے لئے  گروکول کافی موثر  وسیلہ رہا ہے۔  موجودہ وقت میں محفوظ رکھی گئی  تعلیم کے اس   قدیم نظام نے  کچھ بنیادی   ترامیم بھی   کی گئی ہیں۔ آج تک تقریباً  1100+ طالب علم  اس نظام کے ذریعہ   خصوصی علم حاص کرچکے ہیں۔

 آر اے وی کو ہندستان اور   بیرون ہندستان میں ان آرویود کورسوں کو تسلیم کرنے والی ایجنسی کے طور پر  کام کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے  جو آئی ایم سی سی ایکٹ 1970 یا دیگر کسی  ضابطے  کے تحت نہیں آتےہیں۔  اس نے   بین  ڈسپلنری   مطالعے جیسے  ای پی ایچ جی کے لئے  آئی آئی ٹی وارانسی سےبھی ہاتھ ملا یا ہے۔ جام نگر ،ا ین آئی اے جے پور اور  اے آئی آئی جے اے نئی دہلی کے ساتھ ملکر آر اے وی آیوروید نےملکر  ایک سپر اسپشلٹی پروگرام کی شکل میں  فیلو شپ پروگرام شروع کررہا ہے۔

ہر سال  آر اے وی  ششو پنرائن سنسکار (داخلہ تقریب) جلسہ  تقسیم اسناد  اور قومی  سمینار جیسے خصوصی پروگرام  منعقد کرتا ہے۔  اس موقع پر آر اے وی   فیلو آف آر اے وی (ایف آر اے وی)  انعام اور  لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ذریعہ ہندستان کے ہرکونے سے ان مشہور ویدوں  کی عزت افزائی کرتا ہے جنہوں نے  آیوروید کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہے۔  اس سال 11 اایف آر اے وی اور دو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تصدیق کی گئی ہے ۔ قومی سمینار کی    سیریزمیں اس سال کا موضو ع ہے،   ’پائیدار ترقی ہدف‘ ( ایس ڈی جی) -3  کے حصول کے لئے  آیوروید ‘‘۔

17 پائیدار ترقی اہداف میں سے ، ’’اعلی صحت اور خوشحالی‘‘   کو تیسرےمقام پر   رکھا گیا ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے   اعلی صحت  بہت ضروری ہے۔ ایس ڈی جی 3 کے    حصول کے لئے غریبی ختم کرنے اور  نابرابری  کو کم کرنے میں  یونیورسل ہیلتھ کوریج اہم ثابت ہوگا۔

دوش، دھاتو اور مل کے ذریعہ سے  جسم کو  سمجھنے کے لئے  تفصیلی  صحت منصوبہ  پیش کرنے والی آیورویدک سائنس اس  ہدف کی   حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ آیوروید نہ صرف  جسمانی بلکہ  دماغی صحت پر بھی فوکس  کرتی ہےا ور وقت پر جانچے گئے ،  ممکن ، انوکھے اور    قابل عمل نظریے سے یہ  سچ بھی   قائم کرتی ہے کہ آیوروید میں    صحت مند زندگی اور خوشحالی کے لئے  یقینی بنانے کی صلاحیت ہے۔

 ’’پائیدار ترقی ہدف(ایس ڈی جی-3)  کے حصول کے لئے آیوروید ‘‘  پر د و روزہ سمینار  اس موضوع پر گہری اسمجھ فراہم کرے گا۔

تقریب میں آیوش میں  وزارت کے سکریٹری جناب راجیش کوٹیجہ،   خواتین اور  بچوں کے   وزارت کے سکریٹری  جناب آر ایم مشرا  ، آیوش وزارت میں  ایڈیشنل سکریٹری جناب پرمود  پاٹھک  آر اے وی کے   گورننگ باڈی کے سربراہ    وید دیوندر  تریگنا  ، آیوش  میں مشیر ویدی منوج  اور   قومی آیوروید ودیا پیٹھ کے ڈائریکٹر   وید انوپم موجود تھے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-2903



(Release ID: 1706795) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi , Hindi