سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
اعلیٰ الیکٹران موبلٹی ٹرانسسٹر کے لئے نئی ٹیکنالوجی ہندوستان کو پاور ٹرانسسٹر ٹیکنالوجی میں خود کفیل بنائے گی
Posted On:
18 MAR 2021 10:05AM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍ مارچ، بنگلور کے سائنس دانوں نے ایک انتہائی قابل اعتماد ، اعلیٰ الیکٹرال موبلٹی ٹرانسسٹر (ایچ ای ایم ٹی) تیار کیا ہے، جو عام طور سے ایک بند ڈیوائس ہے اور یہ 4 ایمپیئر تک برقی لہر کو بھیج سکتا ہے اور 600 وولٹ پر کام کر سکتا ہے۔ گیلین نائٹرائڈ (جی ا ے این) سےبنی یہ پہلا ملکی ایچ ای ایم ٹی ڈیوائس الیکٹرک کاروں، لوکو موٹیو، پاور ٹرانمشن اور ہائی وولٹیج و ہائی فری کوئنسی سوئچنگ کی ضرورت والے دوسرے شعبوں کے لئے بھی سود مند ہے، جو پاور الیکٹرانکس میں ضروری استحکام اور اہل ٹرانزسٹر درآمد کرنے کی لاگت میں کمی لائے گی۔
مؤثر سوئچنگ اخراج کے لئے پاور الیکٹرانک سسٹم آف اسٹیٹمنٹ اعلیٰ روکاوٹ کے وولٹیج اور او این اسٹیٹ میں اعلیٰ برقی لہر کا مطالبہ کرتی ہے۔ المونیئم، گیلین نائٹ رائڈ ؍ گیلیم نائٹ رائڈ (اے ایل جی اے این ؍ جی اے این) سے تعمیر شدہ ایچ ای این ٹی نامی خصوصی ٹرانسسٹر سلی کان پر مبنی ٹرانسسٹر پرفوقیت دیتا ہے،کیونکہ وہ سسٹم کو بہت زیادہ وولٹیج پر چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ تیزی سے چالو اور بند کرتا ہے اور کم جگہ بھی لیتا ہے۔ کاروباری نقطہ نظر سے دستیاب (اے آئی جی اے این ؍ جی اے این ایچ ای ایم ٹی عام طور سے آف اسٹیٹ میں ٹرانسسٹر رکھنے کے لئے تکنیک کا استعمال کرتے ہیں، جو ڈیوائس کے استحکام ، کارکردگی اور اعتماد پر اثرانداز ہوتا ہے۔
اس لئے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے الیکٹرانک سسٹم انجینئرنگ محکمے پروفیسر مینک شریواستو ان کے معاون ، محقق، پروفیسر جی نارائن، پروفیسر دگ وجے ناتھ، پروفیسر سری نواسن راگھون اور پروفیسر نوکانت بھٹ، جن کا تعلق الیکٹرانک انجینئرنگ اور سینٹر فار نینو سائنس انجینئرنگ محکمے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور(آئی آئی ایس سی) ہے اور ان کے طلبہ نے نئی شکل کا ایچ ای ایم ٹی تیار کیا ہے، جو ڈِفالٹ کے طور پر آف اسٹیٹ میں ہے اور عام طور پر کسی دوسرے استعمال کئےجانے والے پاور ٹرانسسٹر کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ایسے ٹرانسسٹروں کو ای –موڈ یا انہانسمنٹ موڈ ٹرانسسٹر کہا جاتا ہے۔ میک ان انڈیا پہل کے تحت حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی) کے ما تحت انہوں نے ایک المونیئم ، ٹائٹینیم آکسائڈ گیٹ کا استعمال کر کے نئی تکنیک اور آلات کی تیاری کی ہے۔
ترقی یافتہ تکنیک اپنی طرح کی پہلی تکنیک ہے، جو ٹیئر نیری (آکسائڈ میٹرکس یا اے ایل، ٹی آئی اور او میں ملے دو الگ الگ فولاد کے اشتراک سے بنا ہے)۔ نامی ایک طرح کے کیمیکل کا استعمال کرتی ہے، جس سے مؤثر طریقے سے بجلی سوئچنگ سسٹم کی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
یہ ڈیوائس اب پروٹوٹائپ ترقی اور زمینی تجرباتی سطح (ٹی آر ایل -5) کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ سائنس دانوں نے گیٹ آکسائڈ کی شکل میں المونیئم ، ٹائٹینیئم آکسائڈ کا استعمال کیا، جہاں فیبریکیشن عمل کے دوران المونیئم کا فیصد کنٹرول کیا جا سکتا تھا، چونکہ المونیئم ، ٹائٹینیئم آکسائڈ مستحکم ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسسٹر کی اعلی اعتمادیت قائم ہوتی ہے۔
بجلی آلات کا مجموعی امکانی بازار 18 بلین ڈالر کے ہدف کو پار کرنے کے لئے تیار ہے، جس میں سے ایچ ای ایم ٹی کا کاروبار کے 5 بلین امریکی ڈالرکے بازار کو پار کرجانے کا امکان ہے۔اس لئے جی اے این ایچ ای ایم ٹی بجلی آلات بازار کا ایک بڑا حصہ حاصل کرے گا۔ ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے بازار کے ساتھ ایسی ملکی ترقی ہندوستان کو ٹرانسسٹر تکنیک کے لئ خودکفیل بنا سکتا ہے ۔
تصویر-1، مجوزہ نئے المونیئم ، ٹائٹینیئم آ کسائڈ کی عکاسی کرنے والے آلات کی تعمیر جو جی اے این ایچ ای ایم ٹی میں عام طور سے آف آپریشن تک پہنچنے کے لئے ٹی ٹائپ گیٹ آکسائڈ کی شکل میں کام کرتا ہے اور مجوزہ تصور (1) کو ظاہرکرتے توانائی بینڈ کی عکاسی کرتا ہے۔
تصویر-2، فیبریکیٹیڈ ای-موڈ ایچ ای ایم ٹی کی آپٹکل تصویر کے ساتھ منڈرنگ گیٹ ڈھانچہ
(1)سیاک دتّہ گپتا، انکت سونی، رودروپ سین گپتا، حینا کھانڈ، بھوانی شنکر، ناگ بوپتھی موہن، سری نواسن راگھون، نوکانتا بھٹ اور مینک شری واستو گیٹ اسٹیک انجینئرنگ پر مبنی اے ایل ایکس ٹی آئی ایل-ایکس او کے ذریعے اے ایل جی اے این ؍ جی اے این ایچ ای ایم ٹی و ای-موڈ آپریشن میں مثبت تھریس ہولڈ وولٹیج تبدیلی ، الیکٹران آلات تبدیلی پر آئی ای ای ای ٹرانزیکشن ، ویلیوم-66، شمارہ-6، جون 2019، صفحہ-2550-2544، ڈی او آئی -10.1109؍ ٹی ای ڈی2908960.2019۔
(مزید معلومات کے لئے پروفیسر مینک شریواستو، آئی آئی ایس سی بنگلور (mayank[at]iisc[dot]ac[dot]in, +919591140309) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔)
******
ش ح۔ ج ق۔ک ا
U-NO. 2868
(Release ID: 1706555)
Visitor Counter : 338