امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
گذشتہ سال اسی مدت میں خریداری کے مقابلے اس سال 13.51 فیصد سےزیادہ دھان کی خریداری کی گئی
رواں خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران اب تک684.48 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی
پنجاب میں 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری ہے، جو مجموعی خرید کا29.63 فیصد ہے
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن میں 129230.20 کروڑ روپے کی ایم ایس پی مالیت کی خریداری کےعملسےتقریباً100.65 لاکھ کسان پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت ایم ایس پی پر349437 میٹرک ٹندالیں اور تلہن کی خریداری کی جا چکی ہے
9186803 کپاس کی گانٹھوں کی خریدار ی سے، جن کی قیمت 26719.51کروڑ روپے ہے، 1897005 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے
Posted On:
20 MAR 2021 6:58PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 مارچ، 2021/
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے،جیسا پچھلے سیزنوں میں کیا گیا تھا۔
خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہجیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ اس سال19 مارچ2021 تک684.48لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ یہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 602.97 لاکھمیٹرک ٹن دھان کی خریداری کے مقابلے میں13.51 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر684.48لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی سرکاری خریدکا29.63فیصد ہے۔
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) خریداری عمل سے129230.20 کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے تقریباً 100.65 لاکھ کسان پہلے ہی فائدہ حاصل کرچکےہیں۔
اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت107.08 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
رواںخریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اورربیع 2021 میں19 مارچ 2021 تکحکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1870.55کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور، چنا، مونگ پھلی اور سویابین کی349437.15 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہےجس سےتمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان کے197050کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔
اسی طرح19 مارچ2021 تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔
پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عملخوش اسلوبی سے جاری ہے۔19 مارچ 2021تک9186803کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26719.51کروڑ روپے ہے، اس سے1897005 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
*****
U NO: 2832
(Release ID: 1706510)
Visitor Counter : 200