جل شکتی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی 22 مارچ 2021 کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر جل شکتی ابھیان- کیچ دی رین مہم کا آغاز کریں گے


وزیر اعظم کی موجودگی میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور مدھیہ پردیش واترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کین بیتوا لنک پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے ایک تاریخی سمجھوتے پر دستخط کریں گے

Posted On: 21 MAR 2021 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی21،مارچ2021

وزیر اعظم نریندر مودی کل پانی کے عالمی دن کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جل شکتی ابھیان- کیچ دی رین مہم کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم کی موجودگی میں جل شکتی کے وزیر، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان ایک تاریخی مفاہمت نامہ پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ اس کا مقصد کین بیتوا لنک پروجیکٹ کو نافذ کرنا ہے۔ دریاؤں کو آپس میں مربوط کرنے کے لئے قومی تناظر کے منصوبے سے متعلق یہ پہلا پروجیکٹ کو نافذ کرنا ہے۔ دریاؤں کو آپس میں مربوط کرنے کے لئے قومی تناظر کے منصوبے سے متعلق یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔ یہ مہم پورے ملک کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں چلائی جائے گی۔ اس مہم کا موضوع ہے ’بارش کے پانی کو جمع کریں۔ جب بھی بارش ہو اور جہاں بھی بارش ہو‘۔


http://nwm.gov.in/sites/default/files/catchtherain-logo.jpg

یہ مہم کل سے شروع ہوگی اور ملک میں مانسون سے پہلے اور مانسون کی مدت کے دوران 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کا ’جن آندولن‘ کے طور پر آغاز کیا جائے گا تاکہ پانی کو جمع کرنے سے متعلق اس مہم کو عوام کی شراکت داری کے ذریعہ زمینی یا بنیادی سطح تک لے جایا جاسکے۔

وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ، ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے متعلقہ وزارتوں، محکموں کے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے افسروں، ضلع مجسٹریٹس، ضلع کلکٹروں، ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرس اور تمام گرام پنچایتوں کے سرپنچوں سے بھی خطاب کریں گے۔

جل شکتی ابھیان کیچ دی رین تمام ضلعوں ، دیہی کے ساتھ ساتھ ملک کے سبھی شہری علاقوں میں شروع کی جائے گی۔ یہ ابھیان ملک میں 22 مارچ 2021 سے 30 نومبر 2021 کے دوران نافذ کیا جائے گا۔ یہ ابھیان اس لئے شروع کیا جارہا ہے تاکہ عوام کی شرکت کے ذریعے بنیادی سطح پر پانی کے تحفظ کے لئے ایک جن آندولن شروع کیا جاسکے۔

...............................................................

 

 

       ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2852


(Release ID: 1706509) Visitor Counter : 220


Read this release in: Hindi , English , Bengali