قانون اور انصاف کی وزارت

سپریم کورٹ کی ای- کمیٹی کے تربیتی پروگرام عالمی وبا (مئی 2020 سے دسمبر 2020) کے دوران 1.67 لاکھ لوگوں تک پہنچے

Posted On: 21 MAR 2021 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی21،مارچ2021

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I82K.jpg

 

 

 

 

  • کمیٹی کے چیئرپرسن جسٹس ڈاکٹر دھننجے وائی چندر چوڑ کی نگرانی اور ہدایات کے تحت ای کمیٹی نے عالمی وبا یعنی مئی 2020 سے دسمبر 2020 کے دوران 19 آن لائن ای- کمیٹی تربیتی (ای سی ٹی) بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔ چیئرپرسن جسٹس وائی چندر چوڑ بھارت کی سپریم کورٹ کے جج ہیں۔ ای کورٹس پروجیکٹ فیزII ایک مشن موڈ پروجیکٹ ہے جو حکومت ہند کے انصاف کے محکمے کی طرف سے شروع کیاگیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا اہتمام ای- کورٹس پروجیکٹ فیزII کے چینج منیجمنٹ کمپونینٹ کے تحت کیاگیا ہے۔ تربیتی پروگرام میں 167735 شرکا نے شرکت کی، جن میں ایڈووکیٹس ، ہائی کورٹ کے جج، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے جج صاحبان، کورٹ کا عملہ، ججوں، ڈی ایس اے، ہائی کورٹ کے تکنیکی اسٹاف میں ماسٹر، ٹرینرس شامل ہیں۔

تربیتی پروگرام کی جھلکیوں میں ملک گیر سطح کی عدالت کے اسٹاف پروگرام کی تربیت میں شامل ہے۔ ملک بھر کی ہر عدالت سے ایک اسٹاف کا احاطہ کرنے، اسے نیشنل کورٹ اسٹاف تربیتی پروگرام اور تکنیکی اسٹاف تربیت میں ای سی ٹی 2020-11، 2020-12، 2020-13 ،2020-14 اور 2020-15 کا احاطہ کیاگیا، جس نے 69862 کو تربیت دی۔

مہاراشٹر، دلی، تمل ناڈو جیسی مختلف ریاستوں کی بار ایسوسی ایشنوں کے اشتراک سے ای کمیٹی کے ذریعے وکلا کے لئے عالمی وبا کے دوران چار ویبینارس کا اہتمام کیا گیا۔ حقیقت میں ضلع کے اعتبار سے بیداری تربیتی پروگرام جس کا اہتمام وکلا کے لئے جوڈیشیل افسر ماسٹر ٹرینرس کے ذریعے ہر ضلع سینٹر میں ملک بھر میں ایک ساتھ ای کمیٹی کے ذریعے کیاگیا تھا۔ افتتاح  ہندوستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر دھننجے وائی چندر چوڑ نے کیا جو ای- کمیٹی کے چیئرپرسن بھی ہیں۔ اس تربیتی پروگرام میں 40 ہزار سے زیادہ ویوز حاصل ہوئے۔

ای-کمیٹی کی (انسانی وسائل) کی ممبر محترمہ R Arulmozhiselviنے کہا کہ 2021 کے لئے ای کمیٹی کے چیئرپرسن کی ہدایات کے مطابق تقریباً 5 ہزار ماسٹر ٹرینرس کو تربیت دی جائے گی اور ان کے ذریعے ای کورٹس سے متعلق تربیتی اور بیداری پروگرام کا مقصد مئی 2021 سے پہلے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تمام وکلا سے لے کر ضلع اور تعلقہ بار ایسوسی ایشن کے سبھی وکلا تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ یہ ایک منفرد پروگرام ہوگا جہاں ای کمیٹی اپنے اہم شراکت دار وکلا کا احاطہ کرسکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد وکلا کو ای کورٹس خدمات کی بنیادوں سے آگاہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022LJT.jpg

...............................................................

 

 

      ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2853


(Release ID: 1706508) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Punjabi