وزارت خزانہ

20ریاستوں نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کو نافذ کیا


انہیں 39521 کروڑ روپے کا فاضل قرض جٹانے کی اجازت دی گئی

اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، میگھالیہ اور تریپورہ اصلاحی عمل مکمل کرنے والی نئی ریاستوں میں شامل

Posted On: 20 MAR 2021 12:48PM by PIB Delhi

کاروبار کرنے کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کو کامیابی سے پورا کرنے والی ریاستوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔ پانچ اور ریاستیں اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، میگھالیہ اور تریپورہ نے اخراجات سے متعلق محکمے کی جانب سے طے کردہ ’ایز آف ڈونگ بزنس‘ اصلاحات کو پورا کیا ہے۔

جو ریاستیں اس نظام کو پورا کررہی ہیں وہ ریاستیں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 0.25 فیصد کے علاوہ قرض کے لئے اہل ہیں۔ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کی طرف سے سفارشات حاصل ہونے پر اخراجات سے متعلق محکمے نے ان 20 ریاستوں کو کھلے بازار سے 39521 کروڑ روپے جٹانے کی اجازت دی ہے۔

کاروبار کرنے میں آسانی ملک میں سرمایہ کاری کے مطابق کاروبار کے ماحول کا اہم انڈی کیٹر ہے۔ ایز آف ڈونگ بزنس میں سدھار سے ریاست کی معیشت کو مستقبل میں تیزی سے آگے لے جایا جاسکے گا، لہٰذا مئی 2020 میں حکومت ہند نے فیصلہ کیا تھا کہ ان ریاستوں کو فاضل قرض جٹانے کی سہولت فراہم کی جائے گی جو ایز آف ڈونگ بزنس میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اصلاحات کیں۔

کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے وسائل ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ہند سرکار نے 17 مئی 2020 کو ریاستوں کی قرض لینے کی حد ان کے جی ایس ڈی پی کی دو فیصد تک بڑھا دی تھی۔اس خصوصی رعایت کی سیدھی رقم ریاستوں کے ذریعے کئے گئے سٹیزن سینٹرک سدھاروں سے جڑی ہے۔

ایز آف ڈونگ بزنس سدھاروں کو پورا کرنے والی ریاستوں کو فاضل قرض جٹانے کی تفصیل اس طرح ہے

 

نمبر شمار

ریاستیں

رقم (کروڑ روپے میں)

1.

آندھرا پردیش

2,525

2.

اروناچل پردیش

71

3.

آسام

934

4.

چھتیس گڑھ

895

5.

گوا

223

6.

گجرات

4,352

7.

ہریانہ

2,146

8.

ہماچل پردیش

438

9.

کرناٹک

4,509

10.

کیرالہ

2,261

11.

مدھیہ پردیش

2,373

12.

میگھالیہ

96

13.

اڈیشہ

1,429

14.

پنجاب

1,516

15.

راجستھان

2,731

16.

تمل ناڈو

4,813

17.

تلنگانہ

2,508

18

تریپورہ

148

19.

اترپردیش

4,851

20.

اتراکھنڈ

702

........................

 

                                                         ش ح، ح ا، ع ر

 

                                                                                                                                                                                             U-2812



(Release ID: 1706430) Visitor Counter : 124