زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نئے زرعی قوانین میں عدالتی مداخلت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2021 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی:19،مارچ، 2021: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ نئے زرعی قوانین یعنی کسانوں کی پیداوار کی تجارت اور کاروبار (فروغ اور سہولت کاری) ایکٹ 2020، قیمت کی یقین دہانی سے متعلق کسانوں (بااختیار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے)کے معاہدے  اور زرعی خدمات ایکٹ 2020  کا مقصدمقامی سب ڈویزنل سطح پربنائے گئے آسان، قابل رسائی ، فوری اور کفایتی تنازعات کے حل کیلئے میکینزم کے ذریعے چھوٹے اور حاشیہ پر رہنے والے کسانوں سمیت تمام کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ اس میں ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے  تاجروں کے خلاف تعزیتی  کارروائیوں کی گنجائش ہے۔ اس طرح  اس سے کسانوں کو اس بات کا اہل بنایا گیا ہے کہ وہ تنازعات کو حل کرنے کیلئے بورڈ کے قیام سے 30 دنوں کے اندر اپنے نامزد نمائندے کے ذریعے کنسلٹیشن بورڈ کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کرسکتے ہیں جس میں وہ ناکام بھی ہوسکتے ہیں لیکن اس کے بعد وہ متعلقہ سب ڈویزنل اتھارٹی (ایس ڈی  ایم) کے ساتھ ساتھ کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر کے پاس اپیل بھی کرسکتے ہیں۔ سب ڈویزنل سطح پر ایگزیکٹیو افسران اور ضلع کلکٹرس فصلوں اور زمینوں سے متعلق تنازعات کو حل کرنے اور زمین کے ریکارڈس کو رکھنے سمیت زمین کے ریونیو سے متعلق اُمور کو انجام دیتے ہیں۔ اس طرح ان کے پاس زراعت اور زمین کے تنازعات کے ساتھ ساتھ عدالت سے متعلق فیلڈ کے تجربات ہیں۔ مذکورہ بالا باتوں کے پیش نظر وہ ان زرعی قوانین سے پیدا ہونے والے تمام قانونی اور معاہدوں کے تنازعات کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اہل ہے۔

قیمتوں سے متعلق حکومت کی پالیسی کا مقصدکاشتکاروں کو کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر ان کی فصلوں کی خریداری کی پیشکش کرکے معاوضے کی قیمتوں کو یقینی بنانا ہے۔ ایم ایس پی پالیسی کا زرعی قوانین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم کسان اپنی پیداوار کو ایم ایس پی پر سرکاری خریداری ایجنسیوں یا زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے بازاروں یا کھلے مارکٹ میں معاہدے کی کاشتکاری کے ذریعے جو بھی ان کے لئے فائدے مند ہوں، میں اپنی فصل کو بیچنے کیلئے پوری طرح سے آزاد ہے۔

نئے زرعی قوانین کا مقصد تاجروں، پروسیسرز، برآمد کاروں، فارمر پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) زرعی کو آپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعے تجارتی علاقوں میں کاشتکاروں سے براہ راست خریداری کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کسانوں کو سپلائی چین اور مارکیٹنگ لاگت میں کمی کے سبب بہتر قیمت حاصل ہوسکے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

مزید برآں قیمتوں کی یقین دہانی سے متعلق کسانوں(بااختیار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے) کے معاہدے اور زرعی خدمات ایکٹ 2020 کے تحت یہ شرائط عائد کی گئی ہے کہ فصل کاشتکاری معاہدے میں فراہم کردہ قیمت پر خریدی جانی چاہئے۔ قیمت کو بازار کی قیمت سے منسلک کیا جاسکتا ہےاور اس طرح کے معاملے میں کم سے کم گارنٹی ضمانت شدہ قیمت بتائی جائے۔ اسی طرح معاہدے میں کم سے کم گارنٹی قیمت سے زیادہ ادائیگی اور واضح قیمت کا حوالہ فراہم کرنے کا طریقہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2828


(ریلیز آئی ڈی: 1706406) وزیٹر کاؤنٹر : 121
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali , Punjabi